آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا چوتھا ٹیسٹ 5 ویں روز سنسنی خیز میچ ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ مقابلے کا آخری دن تینوں نتائج کے ساتھ بلاک بسٹر ثابت ہوسکتا ہے۔بھارت ابھی بھی آخری وکٹ کی تلاش میں ہے کیونکہ آسٹریلیا کے نچلے آرڈر نے چوتھے دن زبردست مقابلہ کیا ہے۔ ایک ریکارڈ تعاقب ہندوستان کا منتظر ہے جس میں آسٹریلیا 333 رنز کی برتری رکھتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہوگا۔ پچ اور موسم کی صورتحال آخری دن کے کھیل پر کیا اثر ڈالے گی۔ *کرک اگین تجزیہ کے مطابق بھارت کے جیتنے…
Author: admin
سنچورین،کرک اگین رپورٹ۔جنوبی افریقا کے کپتان تیمبا باووما دلچسپ کردار ہیں،پرسرار بھی ہیں،کہیں سوجاتے ہیں اور کہیں چھپ جاتے ہیں۔پاکستان کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں وہ سنسنی خیز لمحات میں ٹوائلٹ میں چھپ گئے۔ مییں بیت الخلا میں تھا، میں رنجیدہ تھا۔ میں واقعی میں جذباتی قسم کا آدمی نہیں ہوں، لیکن میں نے جذبات سے خود کو گھبرایا ہوا پایا۔ تو میں ٹوائلٹ میں چھپا ہوا تھا۔ میں صرف اس وقت باہر آیا جب ہمیں تقریباً 15 رنز کی ضرورت تھی۔ لڑکوں کو تالیاں بجاتے ہوئے سنا اور کائل ویرین جس طرح سے چیخ رہے تھے، وہ مثبت تھا…
سنچورین۔کرک اگین رپورٹ۔سنچورین ٹیسٹ ہارنے کی اصل وجہ رمیز راجہ سے جان لیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان اور جنوبی افریقہ میں موجود کمنٹری کرنے والے پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیض راجہ نے پاکستان کی شکست پر ایک اچھا رد عمل دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم نے میچ بنایا اور وہ میچ کے قریب بھی آگئے لیکن وہ ہار گئے ۔دیکھنا ہوگا ایسا کیا ہوا کہ ایک موقع پر وہ چھائے رہے اور دوسرے موقع پر وہ جب فتح کے قریب تھے۔ ایک وکٹ وہ اگر حاصل…
سنچورین،کرک اگین رپورٹشان مسعود بائولرزپربرس پڑے،ڈریسنگ روم سے بھی سخت اشارے،دانٹ ڈپٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ کے اختتامی لمحات میں پاکستانی ٹیسٹ کپتان شان مسعود اپنا آپ کھو بیٹھے اور جنوبی افریقہ کے بیٹرز جب تیزی کے ساتھ اپنی ٹیم کو فتح کے قریب لے جا رہے تھے تو وہ بولرز کی لائن و لینتھ سے خوش نہیں تھے۔ بعض اوقات ڈانٹ کر کہ آف سٹمپ سے باہر شارٹ پچ گیند کیوں کررہے ۔اس پر پاکستانی کپتان ناخوش تھے۔ انہوں نے گراؤنڈ میں اپنے کھلاڑیوں کو سختی سے ڈانٹا ڈریسنگ روم…
سنچورین،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان فتح کے قریب آکر سنچورین ٹیسٹ ہارگیا،جنوبی افریقا فائنل میں داخل۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کے اختتامی سائیکل میں پاکستان کو جنوبی افریقا نے شکست دے دی۔یہ ایسے ہی ہے،اس لئے کہ جنوبی افریقا میں پاکستان کا ٹیسٹ جیتنا،پھر اس کے ساتھ تاریخ میں پہلی ٹیسٹ سیریز کی فتح کی امیدوں کا جاگنا خواب ہی رہاہے۔148 رنزکا ہدف کیا مشکل تھا لیکن ایک پہاڑ تھا۔پاکستان 17 سال میں 9 ٹیسٹ میں جنوبی افریقا میں پہلی ٹیسٹ جیت حاصل نہیں کرسکا۔ جنوبی افریقہ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے…
ملیبرن،کرک اگین رپورٹ۔نئی ٹیکنالوجی بمرا سمیت کئی کھلاڑیوں کے راز افشا کردیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی عظیم جسپریت بمراہ کے پاس کیا ہے۔ یہ اس کا پوشیدہ راز ہےیہ اس وقت تک تھا جب تک کہ فاکس کرکٹ کے ذریعہ اس ٹیسٹ کو نئی ٹیکنالوجی نے لاگو کیا جس نے بمراہ اور دیگر کے چلنے والے حصوں کی رفتار کو توڑ دیا تاکہ ان کی خاص باتوں کی پہلے سے چھپی ہوئی تفصیلات کو ختم کیا جاسکے۔ نئی ٹیکنالوجی، جو ٹریکنگ کیمروں کے ساتھ مل کر مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتی ہے، دنیا بھر میں…
میلبرن،کرک اگین رپورٹ۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ،میلبرن میں گھمسان کا رن،طوفانی ہوائوں کے بعد بھارت مشکل میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بارڈر۔گاواسکر ٹرافی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جگہ کیلئے بھارت کی کوششوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی یہی خوبصورتی ہے کہ ایک سیشن کس کا ااور دوسرا کس کا۔بھارت کیلئے 3کیچز ڈراپ کرنے والے نوجوان کھلاڑی سب کی نفرت کا مرکزبن گئے۔تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹ مکمل کرنے والے پیسر جسپریت بمراہ پھر بے اثر ہوگئے۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کو 333 رنزکی سبقت مل گئی ہے اور اس کی ایک وکٹ…
سنچورین۔کرک اگین رپورٹ۔ پہلا ٹیسٹ ،جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستانی کمبی نیشن شان مسعود بتارہے۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ ابھی تک غور و فکر جاری ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے کون سا کمبینیشن رکھا جائے، بظاہر پچ دیکھ کر لگتا ہے کہ پیسز کے لیے مددگار ہے لیکن گراؤنڈ کو دیکھا جائے تو ایک بات طے ہے کہ جو شاٹ کھیلے گا تو اس کو بھی اسکور ملیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے بتایا کہ…
میلبرن،کرک اگین رپورٹ۔ایم سی جی میں بڑاباکسنگ ڈے ٹیسٹ،2 چیزیں دائو پر لگ گئیں،آسٹریلیا یا بھارت۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ وہاں 90 ہزار سے زائد کرکٹ فینز ہونگے۔ایسا ہر دن ہوگا،کیونکہ بڑا ٹیسٹ میچ ہے۔2 اعتبار سے نہایت بڑا ٹیسٹ۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ۔ایم سی جی ٹیسٹ،مطلب میلبرن ٹیسٹ 2024۔بھارت بمقابلہ آسٹریلیا۔26 دسمبر 2024 جمعرات سے روزانہ صبح ساڑھے 4 بجے پاکستانی وقت۔بارڈر۔گاواسکر ٹرافی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جنگ۔کئی باتیں دائو پر لگی ہیں۔ اگر بھارت ایم سی جی میں جیت جاتا ہے تو وہ بارڈر-گواسکر ٹرافی اپنے پاس رکھے گا۔ اگر آسٹریلیا جیت جاتا ہے تو وہ ایک دہائی …
عمران عثمانی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان اگر ہوم گراؤنڈز میں بنگلہ دیش سے سیریز نہ ہارا ہوتا تو اب 26 دسمبر سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اس کے لیے بڑی اہم ہوتی ۔ اس غیر متوقع شکست کے بعد پاکستان کے لیے اب یہ سیریز بے معنی سی ہے۔ جیتی تو بہرحال ایک فائدہ ہے کہ افریقہ کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم بنے گی۔ ہاریں گے تو جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ جائے گی تو جنوبی افریقہ اور پاکستان کی…
دبئی،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔15 میچوں پر مشتمل آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ 19 دنوں تک کھیلا جائے گا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کو نیوٹرل وینیو قرار دے دیا گیا۔ شائقین ٹکٹوں کے لیے اپنی دلچسپی رجسٹر کر سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا، جو 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہو گی۔ 2017 میں آخری ایڈیشن کے انعقاد کے بعد 15 میچوں پر…
عمران عثمانی۔پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز،سابقہ ریکارڈز،بھارت کی پاکستان سے وہ توقع جو کبھی خود نہ کرسکا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف 28 ٹیسٹ میچز میں سے کتنے جیتا۔جنوبی افریقا میں کیا رہا،کبھی کوئی سیریز بھی جیت سکا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان اپنی سیکنڈ لاسٹ ٹیسٹ سیریز باکسنگ ڈے سے کھیل رہا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اب تک جو 28 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں۔پاکستان ان میں سے صرف 6 ہی تو جیتا ہے اور15 میچزہارے ہیں۔7 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔پاکستان کبھی جنوبی افریقا…