پونے۔کرک اگین رپورٹ۔پونے ٹیسٹ میں سپنرز نے 147 سالہ ٹیسٹ ہسٹری کا نیا ورق درج کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ مردوں کے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں تمام دس وکٹیں آف اسپنرز کے حصے میں آئیں۔ یہ پونے میں ہوا،پھر ایک کام اور ہوا۔ 25 ویں بار کسی بھی سٹائل کے اسپنرز نے ایسا کیا۔ 26 واں واقعہ چند منٹ بعد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پیش آیا، جہاں ساجد خان (6-128)، نعمان علی (3-88)، اور زاہد محمود (1-44) نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے لیے…
Author: admin
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کے وکٹ کیپر جیمی اسمتھ کا اسکور 91 سے کم ہوکر کر 89 تک پہنچ گیا۔ ایسا کیوں ہوا ہے۔ راولپنڈی میں سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پھر 118-6 پر مہمان ٹیم تباہی میں تھی کہ وکٹ کیپر جیمی اسمتھ نے شاٹس سے حملہ کردیا۔ کریز پر صرف دو گھنٹے کے اندر، اسمتھ انگلینڈ کو 241 تک لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔جب وہ آؤٹ ہوئے، اسمتھ کا سکور 91 تھا، جو ایک اچھی…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔راولپنڈی پچ آئی سی سی ریڈارپر،ڈی میرٹ پوائنٹس یقینی،جیمی سمتھ کی بھی شدید تنقید۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی کی جانب سے راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پواینٹ جاری کئے جانے کی اطلاعات ہیں،یہ عجب بات ہے کہ کسی بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل سے ہی آئی سی سی میچ ریفری کے ایسے اقدام کی توقع رکھنا لیکن یہ ہونے جارہا ہے۔ انگلینڈ کے 267 رنز واقعی کم نہیں تھے،جوابی پاکستانی اننگ نے بھی ثابت کردیا،مہمان ٹاپ پر آئی سی سی راولپنڈی کی پچ کو کیسے ریٹ کرے گی۔ ٹیسٹ…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔اگر کسی کا خیال یہ تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن 267 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی ہے تو پاکستان ٹاپ پر ہے تو وہ بڑی غلطی پر تھا ،اس لیے کہ اس اسپن پچ پر پہلے کھیلنے والی ٹیم کا 200 سے زائد اسکور بھی بہت بڑا مجموعہ بنتا لیکن انگلینڈ نے تو 267 اسکور کر لیا ہے۔ انگلینڈ کے 267 رنز واقعی کم نہیں تھے،جوابی پاکستانی اننگ نے بھی ثابت کردیا،مہمان ٹاپ پر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ کیسے ہوا ،جب لنچ تک اس…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کی پی سی بی کو بڑی چٹکی،بابر اعظم پر اہم بات بتادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبرہں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے مزید کچھ کھولا ہے اور ٹیم سے ڈراپ ہونے والے بابراعظم کے حوالہ سے بڑی بات کی ہے اور ایک یقین ظاہر کیا ہے۔ جیسن گلیسپی نے راولپنڈی میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ کے پہلے روز نشریاتی ادارے سکائی سپورٹس سے بات کی اور کہا ہے کہ میں جو کہوں گا وہ یہ ہے کہ بابر ایک اچھا کھلاڑی ہے۔ اس کے پاس تھوڑا سا…
راولپنڈی ،پونے۔کرک اگین رپورٹ الٹ ہو گیا ۔سب کچھ الٹ ہو گیا۔ انگلینڈ ٹیم جس نے پہلے سیشن میں پانچ وکٹیں گنوا دی تھیں ۔اس نے دوسرے سیشن میں کمال کم بیک کیا۔ ایک سپن ٹریک پر پہلے دن ،جہاں گیند گھومنا شروع ہو گئی تھی ایک ٹیم 118 رنز پر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے ایسا کم بیک کیا کہ ساتویں وکٹ پر 107 رنز کی شراکت بنا ڈالی تو اب چائے کے وقفے تک صورتحال یہ ہے کہ انگلینڈ کا سکور 8 وکٹ پر 243 رنز ہو گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ…
کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ افریدی ٹیم سے ڈراپ ہو گئے ۔اج کل وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ گیند سے زیادہ بہتر کھلونا لگ گیا ہے۔ وہ کھلونا ان کا بیٹا ہے اور بیٹے سے بہتر کھلونا کون سا ہو سکتا ہے۔ اور وہ بھی چھوٹا سا بچہ ہو تو کھیلنے کے لیے بہترین چیز ہے ،تو شاہین شاہ افریدی اپنا دل خوب بہلا رہے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سے ڈرا پ ہونے کے بعد ان پر کافی دباؤ آیا ہے ، وہ اپنے…
راولپنڈی،پونے۔کرک اگین رپورٹ۔راولپنڈی اور پونے ٹیسٹ،9 وکٹیں،وہ ایک نیگٹو کپتان،یہ کیسی شاٹ سلیکشن،کس کے کس کو بائونسرز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کے 2 ممالک پاکستان اور بھارت میں شروع ہونے والے 2 ٹیسٹ میچزکے پہلے سیشن میں کچھ دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔دونوں جانب میزبان ممالک پاکستان اور بھارت ٹاس ہارے،دونوں جانب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جو کہ مہمان ٹیمیں ہیں،نے اننگ شروعات کیں۔ پونے میں بھارت کے کپتان روہت شرما پر ان کے سابق لیجنڈری کپتان سنیل گاواسکر کا انتہائی سفاک تبصرہ سامنے آیا اور ادھر رولپنڈی سے انگلش مبصرین اپنی ٹیم کے 56 رنزکے…
راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ کا ایک کھلاڑی کل ہی پاکستان چھوڑ دے گا انگلینڈ نے اگلی جمعرات سے شروع ہونے والے اپنے آئندہ کیریبین ٹور کے لیے جارڈن کاکس اور ریحان احمد کو وائٹ بال کے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ دونوں کھلاڑی پاکستان میں انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، کاکس جمعہ کو راولپنڈی میں سیریز کے فیصلہ کن میچ کے پہلے دن کے بعد وطن روانہ ہوں گے۔ ریحان، جنہیں تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی الیون میں شامل کیا گیا ہے، کیریبین میں دیر سے پہنچیں گے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعرات کو ہونے…
ڈھاکہ ،کرک اگین رپورٹ برصغیر ایشیا میں جنوبی افریقہ تو کامیاب،بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں شکست برصغیر ایشیا میں ایک اور غیر ملک کی ٹیم جنوبی افریقہ بھی ایک ٹیسٹ میچ کھیل رہی تھی۔اس کا میزبان بنگلہ دیش ،جہاں اتفاق سے اس کے پہلے ٹیسٹ کا 24 اکتوبر کو آخری دن ثابت ہوا۔ پروٹیز نے میزبان بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرا کر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی اہم برتری حاصل کی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں اپنی فائنل تک کی رسائی کی کوششوں کو زندہ رکھا ہے۔ یہ الگ بات ہے…
راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔سٹوکس نے ٹاس کی کامیابی کے بغیر سات سکے پلٹنے کا گندا ریکارڈ توڑ دیا ۔ان میں سے چار کا مقابلہ اولی پوپ نے کیا، گس اٹکنسن انگلینڈ کی الیون میں واپسی کرنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں، جس میں میٹ پوٹس اور متاثر کن برائیڈن کارس گئے۔ شان مسعود ٹاس ہارنے پر توجہ مرکوز نہیں کرنا چاہتے۔اہم بات یہ ہے کہ صورتحال کو دیکھیں گے، دیکھیں کہ آپ کس حالت میں ہیں اور جواب دیں۔ وہ پچ پر مزید کہتے ہیں کہ تیاری کچھ مختلف رہی ہے،…
پونے،کرک اگین رپورٹ پونے میں ٹاس کا سکہ جب ہوا سے ہوتا ہوا پچ سے کئی فٹ دور کھڑے براڈ کاسٹنگ کے کیمرا مینز کے پیروں میں جا گم ہوا تو میزبان روی شاستری بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ۔ٹاس ڈالنے والے بھارتی کپتان روہت شرما تھے۔گزشتہ سال بھی ورلڈکپ میں یہ کرچکے ہیں۔ پھر کیا تھا۔میچ ریفری ڈیوڈ بون خراماں خراماں چلتے گئے اور چلتے ہی گئے۔کہیں جاکر کسی کے قدموں سے سکہ اٹھایا۔اب وہاں کئی گواہ ہوگئے تھے۔ نتیجہ میں ریفری نے اعلان کیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹاس جیت گئی ہے ۔اب ایک سپن ٹریک پر بھارت…