ملتان،کرک اگین رپورٹ۔قبرستان سے رخصتی مبارک ہو،ویسٹ انڈین پلیئرز نے رضوان کا قرض اتار دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ کا تیسرا روز جہاں وقت پر شروع ہوا،وہاں پاکستانی ٹیم کیلئے اچھا نہ تھا،آتے ہی 4 رنزکے اندر 2 وکٹیں گریں۔ناٹ آئوٹ بیٹر سعود شکیل کل کے اسکور2 پر پویلین لوٹے،اس کے فوری بعد سینئر بیٹر محمد رضوان بھی 2 رنز دے کر اسپنر جومل واریکن کا شکار بنے۔ اس وکٹ پر ویسٹ انڈین پلیئرز نے رضوان سے کہا کہ قبرستان سے رخصتی مبارک ہو۔یہ اس…
Author: CricAgain Desk
ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے براہ راست،کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے براہ راست،موسم بہتر،وقت پر کھیل،آج ہی تمام ہوسکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کو 3 دن میں ختم کروانے کیلئے موسم بھی مہربان ہوگیا ہے ۔میچ کے تیسرے روز آج اتوار 19 جنوری 2025 کی صبح نہایت روشن اور خوشگوار ہے۔سرمئی رنگ کی کرنیں بکھرنے کو ہیں۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے وسط میں پھیلے سبزے کو گولڈن کلر میں بدل رہی ہیں۔خلاف توقع آج ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم اور اس کے اطراف دھند کا نام ونشان بھی نہیں ہے۔میچ وقت…
ملتان ۔کرک اگین رپورٹ ۔پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے لیے بنائی گئی پارکنگ میں ناقص انتظامات۔ نامعلوم افراد گاڑیوں کی ہوا نکال کر پنکچر کر گئے۔ پولیس والوں کے موٹرسائیکلوں کے پلگ کاٹ کر لے گئے ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ سیریز کے لیے سڈیڈیم کے سامنے واقع کالونی میں پارکنگ بنائی گئی ہے جس کو سیف پارکنگ کا نام دیا گیا ہے، جس کی حفاظت کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس نے اپنے اہلکار تعینات کئے۔ حیرت انگیز طور پر گزشتہ روز پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور ڈیوٹی سے غائب…
پاکستانی سپنر ساجد خان کا کہنا ہے ساڑھے تین سو کا ٹارگٹ بناکر آج ہی میچ ختم کرنے کی کوشش کریں گے ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا ہم کھلاڑی ہیں اور جہاں بھی جائیں، اپنی کنٹری کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔ کھلانا یا نہ کھلانا سلیکٹرز کا کام ہے اور اس کا فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ میرا فوکس ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ جب بھی موقع ملے، اپنی کنٹری اور ٹیم کے لیے پرفارم کروں جہاں تک بیٹنگ کی بات ہے، میں نے شروعات ایک بیٹ مین کے طور پر کی تھی۔ انڈر…
ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ ٹیسٹ دوسرے روز ہی فیصلہ کن موڑ پر،کل تیسرےروز فیصلہ ممکن،انحصار صاف موسم پر بھی ہوگا،دوسرے روز ریکارڈ 19 وکٹیں گریں جو پاکستان میں کسی بھی ٹیسٹ سنٹرز میں سے ایک مقام پر ایک روز میں گرنے والی وکٹوں کا نیا ریکارڈ ہے۔پاکستان کی مجنوعی برتری 202 رنزکی ہوگئی ہے اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں،دوسری اننگ میں 3 وکٹ پر 109 رنزبنالئے ۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبروں میں ایک یہ ہے کہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کے دوسرے روز بھی کھیل موسم کی خرابی کی وجہ سےآدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔تلاشی،تالے،مایوسی،گندگی،سختی،804 کے نعرے،ملتان ٹیسٹ میچ جھلکیاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افسروں کے دورے، شائقین کی تلاشی سخت، فیملیز کےلئے الگ دروازے کو تالے لگ گئے .بتایا گیا ہے کہ ملتان اسٹیڈیم میں تعینات سیکیورٹی عملے نے افسران کر کارکردگی دکھانے کےلئے چیکنگ کا عمل سخت کردیا .دوران میچ پولیس کے اعلیٰ افسران نے سٹیڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے داخلے کی رفتار سست دیکھنے میں آئی۔ گیٹ پر تعنیات سیکیورٹی عملے نے افسران سے شاباشی پانے کےلئے عوام کی لائینں لگوادیں، بے فارم پر…
ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔سنیل گاواسکر نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دے ڈالا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کرکٹ ایونٹ کے آئندہ ایڈیشن سے قبل، گواسکر نے میزبان ہونے کے فائدے کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کو فیورٹ کے طور پر منتخب کیا۔ فیورٹ کا ٹیگ ہوم ٹیم پاکستان کو دیا جانا چاہئے کیونکہ کسی بھی ٹیم کو اس کی ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں ہے۔ بھارت ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ہار گیا تھا لیکن اس سے پہلے اس نے کلینکل پرفارمنس پیش کی اور مسلسل دس میچ جیتے۔ گواسکر نے کہا کہ اس…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ویسٹ انڈیز دو بدترین ریکارڈز سے بچ کر بھی پاکستان کیخلاف بد ترین ریکارڈ بنواگیا،137 پر باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 2 بد ترین ریکارڈز سے بال بال بچ گئی ہے۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جارہی 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 137 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں پاکستان کو 230 رنزکے جواب میں اسے93 رنزکا خسارہ ہوا۔ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کے 9 کھلاڑی 91 پر باہر…
برسبین،کرک اگین رپورٹ۔امپائر نے ایک ہی میچ میں 2 بائولرز کو بائولنگ سے ہٹادیا۔ہفتے کے روز مارول اسٹیڈیم میں برسبین کے ساتھ بی بی ایل کے تصادم کے عجیب آغاز میں میلبورن رینیگیڈز کے دو گیند بازوں کو پچ پر دوڑ لگانے پر ان کے حملے سے ہٹا دیا گیا۔ رینیگیڈز کے کپتان ول سدرلینڈ اور ساتھی تیز گیند باز فرگس اونیل دونوں پر امپائر ڈونووین کوچ کی مداخلت کے بعد ہیٹ کی بقیہ اننگز کے لیے باؤلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔یہ شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ ایک کھلاڑی کو اٹیک کے وسط اوور سے…
ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز مشکلات میں تھی۔پاکستان کے 230 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 89 رنز تک 8 وکٹ گنواچکی تھی۔ ایک موقع پر جب سنکلیئر بیٹنگ کیلئے آئے تو رضوان نے انہیں خوش آمدید کچھ ایسے کہا قبرستان میں خوش آمدید۔بھائی۔ یوں پاکستان کے سیئر بیٹر کا مہمان بیٹر کو اپنی ہی بنائی گئی پچ کو قبرستان سے تعبیر کرنا عجب ہوگیا ہے۔کرکٹ فینز حیران ہیں۔رضوان نے ایک روز قبل اس پچ کا دفاع کیا تھا اور اب انہوں نے اس پر طنز…
ممبئی،کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے۔آفیشلی اعلان آج پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شیڈول اگلے ماہ کے ایونٹ کیلئے بھارتی اسکواڈ میں جسپریت بمراہ کی شمولیت ہے،ان کی فٹنس چیک ہوگی،انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریزمیں فیصلہ ہوگا۔ بھارتی اسکواڈ کا اعلان بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے دوپہر کو ہونا تھا لیکن غیر معمولی تاخیر ہوگئی ہے،اڑھائی گھنٹے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جاسکا۔ بھارتی سکواڈ روہت شرما،کپتان،شبمین گل،نائب کپتان۔ویرات کوہلی،شیئر سید،کے ایل راہول،پانڈیا،اکسر پٹیل۔سندر،کلدیپ ،بمرا،و،محمد شامی،رشی پنت،ارشدیپ، جیسوال، پنت اور جدیجا
ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلے سیشن کے عین اختتام پر پاکستان کی ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی،۔سعود شکیل 84 ،محمد رضوان71 رنز کے ساتھ رنز بنا کر نمایاں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز بلے بازوں کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے کھانے کے وقفے تک سکور بورڈ پر230کا مجموعہ سجا دیا۔میچ کے دوسرے روز بھی کھیل موسم کی خرابی کی وجہ سے بروقت شروع نہ ہوسکا۔آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والے پہلے سیشن میں…