ملتان،کرک اگین رپورٹ۔قبرستان سے رخصتی مبارک ہو،ویسٹ انڈین پلیئرز نے رضوان کا قرض اتار دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پہلے ٹیسٹ کا تیسرا روز جہاں وقت پر شروع ہوا،وہاں پاکستانی ٹیم کیلئے اچھا نہ تھا،آتے ہی 4 رنزکے اندر 2 وکٹیں گریں۔ناٹ آئوٹ بیٹر سعود شکیل کل کے اسکور2 پر پویلین لوٹے،اس کے فوری بعد سینئر بیٹر محمد رضوان بھی 2 رنز دے کر اسپنر جومل واریکن کا شکار بنے۔
اس وکٹ پر ویسٹ انڈین پلیئرز نے رضوان سے کہا کہ قبرستان سے رخصتی مبارک ہو۔یہ اس بات کا جواب تھا کہ گزشتہ روز رضوان نے ایک ویسٹ انڈین بیٹر کی آمد پر کہا تھا کہ قبرستان میں خوش آمدید۔
ملتان ٹیسٹ،اننگ کےدوران رضوان نے پچ کو قبرستان بول دیا
ملتان ٹیسٹ کی پچ اسپنرز کیلئے سلو پچ ہی نہیں،اسپنرز کیلئے مددگار ہے اور بیٹرز کیلئے کھیلنا مشکل ہوا ہے۔پاکستان نے اس لمحہ تک 5 وکٹ پر 120 رنزبنالئے تھے اور برتری 213 رنزکی تھی۔سلمان اور کامران وکٹ پر موجود تھے۔