ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز مشکلات میں تھی۔پاکستان کے 230 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 89 رنز تک 8 وکٹ گنواچکی تھی۔
ایک موقع پر جب سنکلیئر بیٹنگ کیلئے آئے تو رضوان نے انہیں خوش آمدید کچھ ایسے کہا
قبرستان میں خوش آمدید۔بھائی۔
یوں پاکستان کے سیئر بیٹر کا مہمان بیٹر کو اپنی ہی بنائی گئی پچ کو قبرستان سے تعبیر کرنا عجب ہوگیا ہے۔کرکٹ فینز حیران ہیں۔رضوان نے ایک روز قبل اس پچ کا دفاع کیا تھا اور اب انہوں نے اس پر طنز کیا ہے۔