ملتان ۔کرک اگین رپورٹ ۔پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے لیے بنائی گئی پارکنگ میں ناقص انتظامات۔ نامعلوم افراد گاڑیوں کی ہوا نکال کر پنکچر کر گئے۔ پولیس والوں کے موٹرسائیکلوں کے پلگ کاٹ کر لے گئے ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ سیریز کے لیے سڈیڈیم کے سامنے واقع کالونی میں پارکنگ بنائی گئی ہے جس کو سیف پارکنگ کا نام دیا گیا ہے، جس کی حفاظت کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس نے اپنے اہلکار تعینات کئے۔ حیرت انگیز طور پر گزشتہ روز پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور ڈیوٹی سے غائب ہو گئے ،جس کے بعد نامعلوم افراد نے وہاں پر موجود گاڑیوں کو پنکچر کیا ان کے ٹائروں سے ہوا نکال دی، جبکہ وہاں کھڑی ہوئی موٹر سائیکلوں کے پلگ کاٹ کر لے گئے ،جن میں خود پولیس اہلکار جو سٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی دے رہے تھے ان کی موٹر سائیکلیں بھی شامل تھیں، اس موقع پر متعدد افسروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہوسکا،جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے بھی احتجاج کیا جبکہ موٹرسائیکل پارک کرنے والے دیگر سرکاری افسران کا کہنا تھا اگر اس پارکنگ میں بھی کچھ محفوظ نہیں تو سکیورٹی کس نام کی ہے اور کسی بھی ٹائم کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
Related Posts
Add A Comment