ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔تلاشی،تالے،مایوسی،گندگی،سختی،804 کے نعرے،ملتان ٹیسٹ میچ جھلکیاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
افسروں کے دورے، شائقین کی تلاشی سخت، فیملیز کےلئے الگ دروازے کو تالے لگ گئے .بتایا گیا ہے کہ ملتان اسٹیڈیم میں تعینات سیکیورٹی عملے نے افسران کر کارکردگی دکھانے کےلئے چیکنگ کا عمل سخت کردیا .دوران میچ پولیس کے اعلیٰ افسران نے سٹیڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے داخلے کی رفتار سست دیکھنے میں آئی۔ گیٹ پر تعنیات سیکیورٹی عملے نے افسران سے شاباشی پانے کےلئے عوام کی لائینں لگوادیں، بے فارم پر داخل ہونے والی فیملیز سے غیر ضروری سوالات، چیکینگ نے عوام کو اسٹیڈیم سے منہ موڑنے پر مجبور کردیا ۔دوسری جانب خواتین کے داخلے والے گیٹ کو تالے لگے رہے، میچ کے لئے آنے فیملیز کو مرد حضرات والی طرف سے گزارا جاتا رہاجس سے نظم و ضبط میں خلل آتا رہا اور فیلیمز کو مشکلات سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر شائقین کرکٹ کا کہنا تھا فیملیز کے الگ راستے کا اہتمام ہونا چاہے، تاکہ وہ چیکینگ کے عمل سے باآسانی گزر کے میچ سے محظوظ ہوسکیں۔
پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شائقین کی دلچسپی بڑھنےلگی، دوسرے روز 5ہزار سے زائد شائقین سٹیڈیم پہنچ گئے ،گذشتہ روز جب پاکستانی سپنرز نےتباہی مچانا شروع کی تو شائیقین کی تعداد بڑھتی چلی گئی، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی بس سروس کے ساتھ ساتھ تماشائی اپنی کنونس پر بھی سیٹیڈیم پہنچے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز آخری سیشن کے کھیل میں شائقین قیدی نمبر 804 اور عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
ویسٹ انڈیز دو بدترین ریکارڈز سے بچ کر بھی پاکستان کیخلاف بد ترین ریکارڈ بنواگیا،137 پر باہر
ویسٹ مینجمنٹ انکلوژرز کی صفائی کرنے میں ناکام ہوگئی ۔بتایاگیا ہے کہ سٹیڈیم اور انکلوژر کی صفائی کی ذمے داری ضلعی انتظامیہ نے ویسٹ میجمنٹ کمپنی کو دی تھی مگرکمپنی کاعملہ حسب عادت تاخیر سے آتا ہے جبکہ صفائی واجبی کی جارہی ہے ،جس کی وجہ سے شائیقن کو پریشان کاسامناکرناپڑتا ہے ۔کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صفائی عملے کی تعداد کم ہے کیونکہ عملے کے کارڈز کم بنائے گئے ہیں اس لئے صفائی تاخیر کا شکار ہوجاتی ہے۔
بابر اعظم کی کارکردگی سے فینز مایوس ،آوٹ ہوتے ہی سٹیڈیم چھوڑ گئے ۔تفصیل کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب بابر اعظم 5رنز پر آوٹ ہوئے تو ان کے چاہنےوالوں کو سخت مایوسی ہوئی اوران پرنعرے بازی بھی کی جب وہ پویلین کو لوٹ رہے تھے تو شائیقین نے بھی سٹیڈیم چھوڑ دیا اورواپس جانا شروع ہوگئے۔