Author: admin

کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ،دوسرا ون ڈے،جنوبی افریقا کا اس بار ٹاس جیت کر دوسرا فیصلہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ۔ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کیپ ٹاؤن میں۔ ایک دفعہ پھر جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا ۔اس مرتبہ بولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پچھلی بار انہوں نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو زیادہ کارآمد نہیں رہا پاکستان کرکٹ ٹیم میں آج صائم ایوب، عبداللہ شفیق ،بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام ،سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی ،حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ساتھ ابرار احمد کھیل رہے ہیں۔ یہ…

Read More

دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،آئی سی سی کی تصدیق آگئی۔آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان بھر میں کھیلی جائے گی اور  بھارت کے میچزایک نیوٹرل مقام ہونگے۔ آئی سی سی بورڈ نے جمعرات 19 دسمبر کو تصدیق کی کہ 2024-2027 رائٹس سائیکل کے دوران آئی سی سی ایونٹس میں کسی بھی ملک کی میزبانی میں ہندوستان اور پاکستان کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے۔ اس کا اطلاق آئندہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 (پاکستان کی میزبانی میں) پر ہوگا، جو فروری اور مارچ 2025 میں کھیلی جائے گی، ساتھ…

Read More

دبئی ،کرک اگین رپورٹ آخر کار 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے تعطل میں ایک پیش رفت ہے، ایک ہائبرڈ ماڈل کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آٹھ ٹیموں کے ایونٹ میں بھارت کے میچز غیر جانبدار مقام پر ہوں گے۔ اس کے بدلے میں، بھارت کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ بھی غیر جانبدار مقام پر ہوں گے۔ کرک انفو کا دعوئ ہے کہ معاہدے کی تفصیلات کے ساتھ ایک قرارداد دیکھی گئی ہے، جس میں آئی سی سی بورڈ کے ووٹنگ سے گزرنے کی امید…

Read More

اسلام آباد 19 دسمبر۔پی سی بی میڈیا ریلیز۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس اسلام آباد میں پی سی بی کے چیرمین محسن نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئ۔اجلاس کے شرکاء کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا۔ گورننگ بورڈ کے اراکین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کوسراہا۔محسن نقوی…

Read More

میلبرن،کرک اگین رپورٹ۔بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کی میلبورن ایئرپورٹ پر ایک رپورٹر سے زبانی تکرار ہوگئی۔ برسبین میں تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے ایک دن بعد  بھارتی اور آسٹریلیائی کھلاڑی ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبورن روانہ ہوئے۔ ہندوستانی لیجنڈ ویرات کوہلی باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل میلبورن ہوائی اڈے پر ایک رپورٹر کے ساتھ  لڑتے پائے گئے۔ ہندوستانی لیجنڈ ویرات کوہلی نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل میلبورن ہوائی اڈے پر ایک رپورٹر کے ساتھ بات چیت کی۔ رپورٹرز آسٹریلوی تیز گیند باز سکاٹ بولنڈ سے بات کر رہے تھے، جنکے میلبورن میں زخمی…

Read More

کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ۔دوسرا ون ڈے آج،کیپ ٹائون میں پاکستان کے 6 ون ڈے،کیا کبھی یہاں جیتا بھی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ۔ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 19 دسمبر بروز جمعرات کو نیوز لینڈ کیپ ٹاؤن میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعتماد آسمانوں پر ہے اور کرکٹ فینز کی امیدیں بھی زوروں پر ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم رواں سال کی تیسری اور آخری سیریز کھیل رہی ہے۔ اس سے قبل کھیلی گئی دونوں ون ڈے سیریز…

Read More

تحریر ۔عمران عثمانی.چیمپئنز ٹرافی سناٹا،تاخیر بنے گی دھماکا ؟سسپنس کا ممکنہ ڈراپ سین.آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا شیڈول یا اس سے متعلق ہائبرڈ ماڈل یا فیوژن فارمولا جو بھی ہے اس کی رونمائی عید کا چاند بنی ہوئی ہے۔ ہر روز ایک ہی خبر بریک ہوتی ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے شیڈول اور اس سے متعلق دیگر ایشوز کا آج اعلان ہو جائے گا ۔کل ہو جائے گا ۔ ماجرا کیا ہے اور معاملہ کہاں پھنسا ہوا ہے۔ کرک اگین اس معاملے پر ایک بار پھر سے کچھ پوائنٹس ہائی لائٹ کرنا چاہتا ہے۔ جس سے صورتحال کو سمجھنے…

Read More

مشن ڈبلیو ٹی سی فائنل،جنوبی افریقاکا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان،2 پلیئرز پر جوا۔جنوبی افریقہ نے کیشو مہاراج اور ویان مولڈر کی فٹنس پر جوا کھیلا ہے، اور تہوار کے موسم میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے دونوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ مہاراج کو منگل کو پارل میں پہلے ون ڈے  سے قبل کمر میں تکلیف ہوئی اور ٹاس سے ٹھیک پہلے انہیں ٹیم  سے ہٹانا پڑا۔ چوٹ کی شدت کا تعین کرنے کے لیے ان کا بدھ کو بعد میں اسکین کیا جائے گا۔ بائیں ہاتھ کے اسپن باؤلنگ آل راؤنڈر سینورن متھوسمی اسکواڈ…

Read More

برسبین،کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ کی بڑی ریٹائرمنٹ،سڈنی ٹیسٹ باقی ہوتے ہوئے بھی ایشون ریٹائرڈ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ روی چندرن ایشون نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، اس فیصلے کا اعلان انہوں نے18 دسمبر کو برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں  بھارت کے ڈرا میچ کے بعد کیا۔ جاری بارڈر،گاواسکر سیریز میں سڈنی ٹیسٹ باقی تھا۔سپن ٹریک ہوا کرتا ہے لیکن انہیں الوداعی ٹیسٹ کی پیشکش نہیں ملی،یہ اہم ترین بات ہے۔وہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کے ساتھ بغلگیر ہوتے پائے  گئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے لیے دوسرے سب سے…

Read More

برسبین،کرک اگین رپورٹ۔برسبین ٹیسٹ ڈرا،چیمپئن شپ ٹیبل پر بھارت،آسٹریلیا کی اور تنزلی،اگلی دلچسپ صورتحال۔برسبین ٹیسٹ ڈرا ہو گیا ۔خراب روشنی اور بارش کے سبب کھیل دوبارہ شروع نہیں ہو سکا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل اپ ڈیٹ اور دلچسپ ہوئی ہے۔ کھیل جب رکا تھا تو اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم 275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو اوور ایک بال پر بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنا چکی تھی۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 89 رنز 7 وکٹ ڈکلیئر کر دی اور یوں اسے 274 رنز کی مجموعی برتری ہوئی ۔بھارتی ٹیم…

Read More

برسبین،کرک اگین رپورٹ۔برسبین ٹیسٹ میں سنسنی خیزی،آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں ڈرامہ،بارش کے سبب کھیل ڈرا کی جانب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ برسبین ٹیسٹ میں بارش کے دوران کھیل کے آخری روز کافی ڈرامے ہوئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم جس نے 252 رنز 9 وکٹ سے اننگ شروع کی۔ اس کی اننگ جلد ہی 260 رنز پر سمٹ گئی، لیکن اس کے بعد پھر بارش ہوئی اور پھر جب دوبارہ میچ شروع ہوا تو آسٹریلیا کے کھلاڑی اس طرح کھیلتے نظر آئے جیسے ٹی 20 میچ کھیلتے ہوں ۔ان کی وکٹیں تیزی سے گریں۔89 رنز بنا کر ان…

Read More

ریاض،18 دسمبر، ،پی سی بی میڈیا ریلیز۔چیمپئنز ٹرافی،چئیرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کو پاکستان کے دورے کی دعوت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چئیرمین سعودی عربیہ کرکٹ فیڈریشن کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لئے پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے…

Read More