Author: admin

ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ملتان ٹیسٹ  کے تیسرے روز کے پہلے سیشن کا کھیل انگلینڈ کے نام رہا۔ کھانے کے وقفے تک انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنالیے، فالو آن سے بچنے کےلئے 357 رنز بنانے ہونگے۔اس سے بچنے کیلئے مزید 125 رنزدرکار ہیں۔، کپتان اولی پاپ گزشتہ روز بنا کوئی رن بنائےجبکہ آج  زیک کرالی78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جب انگلینڈ ٹیم نے 96 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو اوپننگ بیٹسمن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے، زیک…

Read More

کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم انگلینڈ کرکٹ کی تاریخ،ان کے تجربہ کار بیٹر جوئے روٹ کیلئے ایک تاریخ بن گیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں جوئے روٹ انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ سکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔آل ٹائم موسٹ رنز لسٹ میں بھی 5 ویں نمبر آچکے ہیں۔ ملتان کرکٹ اسٹٰیڈیم میں اس وقت ریکارڈز بننے کا سلسلہ جار ی ہے، جوئے روٹ  نے اپنے ہم وطن بیٹر ایلسٹر کک کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ  12472رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا جو انہوں نے 161 میچز کی 291 اننگز کھیل کر بنایا تھا۔…

Read More

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے روز کے کھیل کے آغاز کے لمحات میں 3 اہم ترین اپ ڈیٹ ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ کے تمام 5 دن ایسی پچز کے متحمل نہیں ہوسکتے جو کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے پہلے ٹیسٹ میں سامنے آئی ہے۔انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیتر ناصر حسین ملتان پچ سے خوش نہیں ہیں لیکن ان کے ساتھ دیگر کمنٹیٹرزکا ماننا ہے کہ آج کھیل کے تیسرے روز سے پچ میں تبدیلی ہوگی۔ انگلینڈ کا ایک بیٹر زخمی،ایک بائولر کی کل واپسی،اگلا پلان اور ممکنہ آپشنز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم…

Read More

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان 556 رنزکرکے بھی ہارسکتا ہے اور اس کی وجہ بتائی ہے اور ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ میں فینز کو ڈرا نہیں رہا ہوں۔ پاکستان نے ابھی تیسرے روز کئی ڈرامے کرنے ہیں۔پچ نے سپنرز کی مدد کرنی ہے۔سوال یہ ہے کہ شان مسعود کیسے بائولنگ کرواتے،کیسے فیصلے کرتے،فیلڈ کیسی کرتے۔یہ اہم ہوگا۔سعود شکیل نے سست بیٹنگ کی،ایسا لگا کہ جیسے سنچری کیلئے کھیل رہے ہوں،آغا سلمان نے نمبر 8 پر بیٹنگ کرکے سنچری کی۔اس کی تعریف بنتی ہے۔انگلینڈ پر دبائو ڈبل کردیا۔ انگلینڈ کا دورہ پاکستان ،گرم زمین پرجلتے تلوے،…

Read More

اگلے سال چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل لاہور سے دبئی منتقل ہوسکتا ہے۔یہ تب ہوگا  اگر بھارت فائنل کوالیفائی کر لیتا ہے، اس بات کا  بھی امکان  ہے کہ فائنل سے کچھ دن پہلے تک کسی کو علم نہیں ہوگا کہ فائنل کہاں ہونا ہے۔  تو 19فروری سے 9 مارچ تک جاری رہنے والی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں تمام 15  میچز کے مقامات کی باضابطہ طور پر تصدیق ہو چکی ہے۔ بھارت نے 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔ ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں ہے…

Read More

ملتان ،کرک اگین رپورٹ ۔سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ کرس واکس کے ہاتھوں میں کیچ آؤٹ ہونے کے بعد یقین کرچکا تھا کہ آئوٹ ہونگا ۔میں پویلین واپس جارہا تھا کہ امپائرز نے مجھے روک دیا۔ اب میں اؤٹ تھا یا نہیں تھا یہ میں نہیں جانتا تھا لیکن سچ پوچھیں تو میرا یقین تھا کہ میں اؤٹ ہو چکا ہوں گا ۔ اخر بڑا کیچ ہوا ہے اور فیلڈر پر یقین ہے کہ میں اؤٹ ہوں تو مجھے یقین تھا کہ میں اؤٹ ہوں گا۔ لیکن جب امپائرش نےریویو دیکھنے کے بعد مجھے کہا کہ بیٹنگ جاری…

Read More

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست۔کرک اگین رپورٹ ۔جوئے روٹ اور  زیک کرولی نے انگلینڈ کو  مشکلات سے بھرپور نفسیاتی ٹیسٹ سیشن میں بچالیا۔پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے ایک ایسے وقت میں اپنی پہلی اننگ شروع کی جو دن کا آخری سیشن تھا۔اختتامی لمحات ٹیسٹ میچز میں ہمیشہ بھاری ہوتے ہیں اور جب 556 رنزکے جواب میں اوپنر 4 کے مجموعہ پرپویلین لوٹ چکے ہوں تو اور خوف ہوتا ہے لیکن دوسرے اوپنر زیک کرولی اور انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنزبنانے کے ممکنہ امیدوار جوئے روٹ نے اپنی ٹیم کو واقعی فی الحال…

Read More

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 انٹرنیشنل کے تیسرے طویل ترین کیریئر کے ممتاز کھلاڑی ریٹائر۔بنگلہ دیش کے لئے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے آل راؤنڈر محمود اللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے بعد ٹی20 سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ 38 سالہ نے 2007 میں کینیا کے خلاف فارمیٹ میں ڈیبیو کیا، جو 17 سالہ ہے اور اپنے ساتھی  شکیب الحسن اور زمبابوے کے شان ولیمز کے بعد تیسرا طویل ترین  کیریئر تھا۔ پریس کانفرنس،مذمتی بیان،پھر معافی،مطالبہ بنگلہ دیش بھی پہنچ گیا،شکیب الحسن کیلئےپیشکش محمود اللہ اس سے قبل 2021 میں…

Read More

انگلینڈ کا ایک بیٹر زخمی،ایک بائولر کی کل واپسی،اگلا پلان اور ممکنہ آپشنز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بین ڈکٹ اوپننگ کرنے نہیں آئے،انہیں انجری مسائل کا سامنا ہے۔ابرار کا کیچ پکڑتے بال انکے ہاتھ پر لگی تھی۔اس اننگ میں وہ بیٹنگ کریں گے لیکن ساتھ میں ان کا میڈیکلی چیک اپ  ہوگا۔ ادھر جیسا کہ کرک اگین  30 ستمبر کو رپورٹ کرچکا ہے  انگلش پیسر اولی سٹون شادی کیلئے وطن واپس جائیں گے،ان کا پلان تو یہ تھا کہ وہ دوسرے میچ سے قبل واپس ملتان پہنچ جائیں گے لیکن انگلش کرکٹ بورڈ ان کی جگہ…

Read More

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ ٹیسٹ،پاکستان 556 رنزبنانے میں کامیاب،اننگ میں کئی ڈرامے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ملتان کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 556 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستانی ٹیم نے 149 اوورز بیٹنگ کی اور دوسرے روز کے آخری سیشن میں بھی 45 منٹ تک بیٹنگ کی۔یوں ٹیسٹ میچ کے چھٹے سیشن میں جاکر اننگ تمام ہوئی۔اننگ کی خاص بات سلمان علی آغا کی شاندار سنچری،انگلش فیلڈرز کی بدحواسی اور اور تھکاوٹ کے ساتھ بائولرزکی ناکامی بھی تھی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور انگلینڈ…

Read More

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔سلمان علی آغا کی ملتان ٹیسٹ میں8 ویں نمبر بیٹنگ کرتے سنچری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سلمان علی آغا نے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری بنادی۔2023 میں سری لنکا کے خلاف سنچری کے بعد کی پہلی سنچری ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انہوں نے یہ تھری فیگر اننگ  انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 8 ویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے بنائی۔سعود شکیل کے ساتھ 7 ویں وکٹ پر57 رنزکی شراکت کے مقابل انہیں 9 ویں وکٹ پر شاہین کی شراکت داری کا بڑا فائدہ ہوا۔انہوں نے 108 بالز پر 10…

Read More

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف سعود شکیل اور سلمان علی آغا کی شاندار ففٹیز کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف 8 وکٹ پر 518 رنزبنالئے ہیں۔سلمان علی آغا وکٹ پر موجود ہیں۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے  جارہے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز صبح پاکستان نے 328 رنز 4 وکٹ سے اننگ شروع کی تو نائٹ واچ مین نسیم شاہ درد سر بن گئے۔انگلش بائولرز کی بے بسی دیکھنے والی تھی جو 90 منٹ تک نسیم شاہ جیسے ٹیل اینڈرز کو مڈل میں برداشت کررہے…

Read More