ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ سکیورٹی شکوک کے سائے تلے بنگلہ دیش جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بے یقینی کے حالات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچزکی ہوم سیریز کا شیڈول جاری کیا ہے۔ملکی سیاسی حالات اور ٹی 20 ویمنز ورلڈکپ کی بنگلہ دیش سے یواے ای منتقلی اور متعدد ممالک کی سفری پابندیوں کے تناظر میں کرکٹ جنوبی افریقا نے شک و شبہ کا اظہار کیا تھا لیکن ساتھ ہی کہا تھا کہ اپنی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔ آئی سی…
Author: admin
دبئی،کرک اگین رپورٹ ٹی 20 لیگز بدعنوانی کیلئے بڑا خطرہ،میچ فکسرزکا انٹری پوائنٹ،انکشاف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہلیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ تو نہیں لیکن ٹی 20 لیگز بد عنوانی اور میچ فکسنگ کے شدید خطرات سے دوچار ہیں اور میچ فکسرز ہر لمحہ واردات کی تلاش میں ہیں،آئی سی سی اور اس کے ادارے یہاں براہ راست کچھ نہیں کرپاتے،کیونکہ ان پر مقامی بورڈز کی ذمہ داری ہوا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ ایلکس مارشل نے کیا ہے جو 7 سال کی طویل ملازمت کے بعد اگلے ماہ آئی سی…
ملتان،کرک اگین رپورٹ پاکستان ویمنز ٹیم پریکٹس۔پاکستان ویمنز ٹیم کا انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن جاریپاکستان ویمنز ٹیم جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کی تیاری کر رہی ہے۔ مہمان ٹیم آج صبح جوہانسبرگ سے ملتان پہنچی اور آج آرام کرے گی۔پاکستان ویمنز اور جنوبی افریقہ ویمنز کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
فیصل آباد،کرک اگین رپورٹ فرام بحالی،بابر اعظم پھر بھی سنچری سے محروم،شاہین نے کمزوری پکڑلی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سٹالینز کےلئے کھیلنے والے قومی کرکٹر بابر اعظم کی فارم بحالی کی کوشش کسی حد تک کامیاب،سنچری سے محروم،شاہین شاہ آفریدی نے پانی پھیردیا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ کے جمعہ کے میچ میں سٹالینز کے کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا،حریف ٹیم لائنز اور اس کے کپتان شاہین آفریدی ہیں۔ ایک عرصہ سے اپنی فارم بحالی میں کوشاں بابر اعظم نے اس بار قدرے اعتماد سے…
کرک اگین رپورٹ معین خان نے اعظم خان کے حوالہ سے کپتان اور سلیکٹرز پر سنگین الزامات لگادیئے،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ معین خان نے اپنے بیٹے اعظم خان کے کیریئر کے حوالہ سے پاکستانی کپتان اور ٹیم منیجمنٹ پر الزامات عائد کئیے ہیں۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے ورلڈکپ 1992 فاتح ٹیم کے کپتان کہتے ہیں کہ اعظم خان کو ایک انن کی بنیاد پر پہلے ایونٹ اور پھر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ۔ معین خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ کی حرکات کی وجہ سے میرے بیٹے…
کرک اگین رپورٹ معین خان نے پاکستانی کپتان کے پائوں سے زمین نکال دی،کھلاڑی ایک ہی کو پسند کرتے،اسے کپتان بنائیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کی پالیسی سمیت مقرر کپتانوں پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ یہ کیا بات ہوئی کہ ایک سیریز کیلئے کپتان بنادو،پھر ہٹادو۔شاہین آفریدی کو صرف ایک سیریز میںموقع دے کر ہٹادیا گیا۔ ورلڈکپ 92 فاتح ٹیم کے سرگرم وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ شاہین کے اندر کپتانی کی بہترین کوالٹی ہے۔وہ مستقبل کا…
کابل،کرک اگین رپورٹ افغانستان میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی،طالبان کا نیا فیصلہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ طالبان نے مستقبل میں ملک میں بتدریج کرکٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔امارت اسلامیہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں کرکٹ پر بتدریج پابندی عائد کریں گے۔سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ افغانستان جس نے حال میں ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلا،اس کے ملک میں کرکٹ مقبول ہے اور ساتھ میں اس کی ٹیم تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین…
گریٹر نوئیڈا،کرک اگین رپورٹ ہال وے کرکٹ ہفتہ،کیوی کوچ کا طنز،افغانستان کوچ مایوس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے ایسے ٹیسٹ میچ کے ختم ہونے پر،جس کے تمام 5 روز کھیل ممکن نہیں ہوا۔دونوں ممالک کے ہیڈ کوچز نے لفظ مایوسی کو رد عمل میں ٹائٹل بنایا ہے۔اس کے ساتھ مزید ایسی کوئی بات نہیں کی۔ افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ یہ بہت مایوس کن تھا۔گرائونڈ کے حالات خراب تھے لیکن پچ اچھی لگی تھی،اگر میچ ہوتا تو بہت دلچسپ ہوتا۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری…
سڈنی،کرک اگین رپورٹ Getty Images آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بائولرفرینک مسن 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔انہوں نے نیوسائوتھ ویلز کی نمائندگی سے آغاز کیا تھا۔مسن نے 1960 اور 1961 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز اور ایشز سیریز میں شرکت کی تھی۔آسٹریلیا کیلئے 5 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پیسر کا کیریئر انجری کی وجہ سے شروع میں ہی ختم ہوا تھا۔ مسن کے کیریئر میں 16 ٹیسٹ وکٹیں ہیں۔71 فرسٹ کلاس میچز میں انہوں 31.13 کی اوسط سے 177 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے پیسر کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا۔
ملتان،کرک اگین رپورٹ جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کا ملتان میں روایتی استقبال۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم ملتان میں مقامی ہوٹل پہنچ گئی۔جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ مہمان ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم آج ساڑھے تین بجے انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا۔
گریٹر نوئیڈا،کرک اگین رپورٹ ٹیسٹ بنا کھیلے ہی ڈرا،گریٹر نوئیڈا پر بڑی پابندی کا خطرہ،ریفری رپورٹ کا انتظار،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اب بات صرف اس پر ختم نہیں ہوگی کہ بھارت میں افغناستان اور نیوزی لینڈ کا واحد ٹیسٹ میچ بنا کسی بال کے ختم کردیا گیا۔1998 کے بعد پہلی بار اور ٹیسٹ کرکٹ کی 151 سالہ تاریخ میں صرف 7 ویں بار۔ گریٹر نوئیڈا میں میچ کے آخری روز کی صبح ایک بار پھر امپائرز نے میدان دیکھتے ہی میچ ختم کردیا۔پہلے 3 روز تو دن بھر دھوپ بھی رہی لیکن ناقص انتظامات اور خراب…
لاہور ،کرک اگین رپورٹ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم دورہ پاکستان جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر، کپتان لورا وولوارٹ کی قیادت میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچ گئی۔ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم جوہانسبرگ سے براستہ دبئی لاہور پہنچی۔ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ ملتان روانہ ہو گی۔ مہمان ٹیم پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔