لندن،کرک اگین رپورٹ پاکستان انگلینڈ سیریز، ایک ٹیسٹ کیلئے ابو ظہبی فائنل ،پہلا نہیں بلکہ کون سا،انگلش میڈیا کا دعویٰ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ میں آنے والی ٹیسٹ سیریز کے حوالہ سے جاری گفت وشنید میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان نے ایک ٹیسٹ میچ ابو ظہبی میں کھیلنے کا کہا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ پہلا ٹیسٹ نہیں ،بلکہ تیسرا وآخری ٹیسٹ میچ،جس کا مطلب ہے کہ راولپنڈی سے آغاز ہوگا۔ملتان مین دوسرا ٹیسٹ ہوگا اور ابو ظہبی میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ اگلے…
Author: admin
لندن،کرک اگین رپورٹ دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ کو دھچکا،بڑا پیسر باہر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ کو بڑا جھٹکا۔ٹاپ پیسر صرف ایک سیریز ہی نہیں بلکہ باقی ماندہ پورے سال کیلئے باہر ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے تیز ترین باؤلر مارک ووڈ دائیں کہنی میں ہڈی کی چوٹ کی وجہ سے سال کے بقیہ میچوں سے باہر , پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ دوروں سے محروم رہیں گے۔ ووڈ کو اولڈ ٹریفورڈ میں پہلے ٹیسٹ میں بائولنگ کے دوران دائیں ران میں تکلیف کے بعد احتیاط کے طور پر جاری…
ایڈنبرا،کرک اگین رپورٹ کرکٹ میں نیا مذاق بن گیا،تھرڈ امپائر کے بغیر آسٹریلیا کی سیریز جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کیا کرکٹ میں تھرڈ امپائر کی ضرورت نہین رہی یا تھرڈ امپائر ختم ہوگیا یا امپائرز ہی نہ ملے لیکن ایسا ہوا ہے۔ سکاٹ لینڈ میں جاری آسٹریلیا سکاٹ لینڈ ٹی 20 انترنیشنل سیریز میں تھرڈ امپائر نہیں ہے اور یہ ایک نیا مذاق بن گیا ہے۔ دوسرے ٹی 20 کے اوائل میں تھرڈ امپائر کی کمی اس وقت واضح طور پر ظاہر ہوئی جب جیک فریزر میک گرک کی ممکنہ اسٹمپنگ پر کسی کا دھیان نہیں…
ایڈنبرا ،کرک اگین رپورٹ Getty Images سکاٹ لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی پھر جیت،پھر ایک نیاریکارڈ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے کئی ریکارڈز بنائے تھے اور یہ سلسلہ دوسرے میچ میں بھی جاری رہا،جہاں آسٹریلیا کی حد تک ایک نیا ریکارڈ بنا۔آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں برابری کی اسکاٹش امیدوں کو جوش انگلس کی شاندار سنچری نے ڈبودیا۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ان کی دوسری اور فارمیٹ میں کسی آسٹریلوی کی طرف سے تیز ترین سنچری تھی۔ انگلیس نے 49 گیندوں پر 103 رنز بنائے، جس میں…
لندن،کرک اگین رپورٹ Getty Images اوول میں کرکٹ کے ساتھ بارش،سری لنکا انگلینڈ میچ کا پہلا دن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ خراب موسم نے اوول ٹیسٹ کی شروعات کو متاثر کردیا۔سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کی کوشش میں کامیاب ہوتی انگلش ٹیم نے ممکنہ اوورز میں خاصی تیز بیٹنگ کی اور 44.1 اوورز کے کھیل میں 3 وکٹوں پر 221 رنزبنالئے ہیں۔ اننگ کی خاص باتکپتان اولی پوپ کی سنچری تھی جو 103 بالز پر 103 رنزکے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔بین ڈکٹ 86 اور جوئے روٹ 13 رنزبناکر پویلین لوٹے۔لاہیرو کمارا نے 2 وکٹیں لیں۔ انگلینڈ…
لندن،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اور فاسٹ بائولرز مین پوری دنیا کے نمایاں وکٹ ٹیکرز جمی اینڈرسن اگر چہ اس سال ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن وہ اگلے ماہ دورہ پاکستان میں انگلش ٹیم کے ساتھ ہی ہونگے۔ اس سال موسم گرما کے آغاز میں جمی اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور مرلی دھرن کی 800 کے بعد شین وارن کی 708 ،یہ دونوں اسپنرز تھے،کے بعد 704 ٹیسٹ وکٹ پر فل سٹاپ لگایا تھا لیکن انگلش کرکٹ بورڈ نے انہیں جانے نہیں دیا اور…
لاہور،کرک اگین رپورٹ بابر اعظم کی پھر چھٹی،پاکستان کے نئے کپتان کا نام گردش میں،تینوں فارمیٹس کی سپہ سالاری ملے گی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی ایک بار پھر بدلنے جارہی ہے۔اس بار قرعہ فال محمد رضوان کے نام نکلنے کا امکان ہے۔سب سے پہلے وکٹ کیپر بیٹر کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنایا جائے گا۔یوں ان کا پہلا امتحان نومبر میں دورہ آسٹریلیا میں ہوگا۔ اس سے قبل ریڈ بال کرکٹ کی لئے شان مسعود انگلینڈ کی سیریز کھیل چکے ہونگے اور ان کی کپتانی کا فیصلہ بھی قریب ہوچکا ہوگا۔کامیابی…
لاہور 6ستمبر،پی سی بی میڈیا ریلیز پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پانچ چیمپئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ساتھ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے عارضی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔کپتانوں کا تقرر پانچ ٹیموں کے مینٹور نے کیا: مصباح الحق (وولوز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (اسٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) کے مینٹور ہیں۔ پاکستان کے ٹیسٹ نائب کپتان سعود شکیل کو ڈولفنز کا کپتان مقررکیا گیا ہے، شاہین شاہ آفریدی لائنز کی قیادت کریں گے اور پینتھرز کی قیادت شاداب…
الو،ہرشاخ پر الو بیٹھا ہے،جو سمجھتا ہے لیکن بولتا اور لکھتا نہیں،وہ الو نہیں،الو کا بٹھا ہے۔ محاورہ تبدیل ہے ۔الفاظ سخت ہیں لیکن سچ ہیں اور سچ سخت نہیں،اس سے بڑھ کر کڑوا ہوتا ہے۔ پاکستان کرکٹ کی تباہی کسی سے پوشیدہ نہیں،جب چیئرمین پی سی بی بجائے پروفیشنل کے خدمات گزار ہو تو وہ کیا کرسکتا ہے،کیا کرواسکتا ہے۔الو چھوٹا لفظ ہے۔وہ الو سے بڑھ کر مخلوق کو الو بناسکتا ہے۔ اس پر ایک کتاب تیار ہے۔ثبوت کے ساتھ،خریدو فروخت کے ساتھ۔ صحافت کے بیوپاری،کرکٹ کے کھوتے۔ سب ایک صف میں ہیں اور کہانی اس سے بھی…
لاہور،کرک اگین رپورٹ کرکٹ بریکنگ نیوزیہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی سیٹ خطرے میں،جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی رخصتی کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے ساتھ ملکی وغیر ملکی کرکٹ شیڈول میں بے ترتیبی انہیں لے ڈوبی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اگلے معمولی ہفتوں میں قسمت کا لکھا سامنے ہوگا۔
کرک اگین سپیشل رپورٹ پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ملتان میں 2 ٹیسٹ ،ابو ظہبی میں ایک،یا پھر نئی آپشن،انگلش کوچ پریشان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں یقینی ردوبدل نے جہاں کرکٹ فینز کو متاثر کیا ہے،وہاں انگلش کرکٹ کیمپ بھی اس سے محفوظ نہیں رہا۔انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کھلے عام کہا ہے کہ ہمیں یہ علم نہیں ہے کہ کہاں کھیلنا ہے تو اس کی وجہ سے ٹیم کا انتخاب بھی نہیں کرپارہے۔امید کرتے ہیں کہ دو روز میں کلیئر ہوجائے گا کہ کیا ہونے جارہا ہے۔ انگلینڈ…
لاہور ،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر اور بنگلہ دیش کے موجودہ سپن کوچ مشتاق احمد اب نکاح خواں بھی بن گئے اپنی بیٹی کا نکاح خود پڑھایا ۔ حبیبہ مشتاق کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ مگر پر وقار تھی جس میں وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے جس کی تصویر دلکش ہیں۔