Author: admin

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نےکہا ہے کہ غلطیاں کیں جس کا خمیازہ شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا،کیچ چھوڑیں گے تو ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔وہ ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ فارم میں ہے ایسے ٹائم میں جب ہم بڑے ایونٹ کی تیاری کررہی ہیں تو ہم لوگ نئی چیزیں ٹرائی کر رہے تھے۔ اس سیریز میں تجربات کئے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔اس سیریز سے ٹیم میں اعتماد آئے گا۔ ٹیم میں ورلڈ کپ کے حوالے سے جوش پایا جاتا ہے ۔ہم نے…

Read More

ملتان ،کرک اگین رپورٹ ملتان گرم شہر،لوگ پیارے،جیت سے اعتماد ملا،جنوبی افریقن کرکٹر ساؤتھ افریقہ کی کھلاڑی اینری ڈرکسن نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے ھمارے لئے یہ سیریز جیتنا بہت اچھا ھے۔ ابھی بہت سی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ملتان کے لوگ بہت اچھے ہیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ساؤتھ افریقہ کی کھلاڑی اینری ڈرکسن کی میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ جیت اہم ہے ,ہمارے لیے سیریز کا جیتنا کافی اچھا ہے,ابھی بھی بہت سی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ہم جوٹارگٹ رکھے تھے وہ…

Read More

لاہور 20 ستمبر۔پی سی بی میڈیا ریلیز ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین ٹیسٹ میچوں کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ دوسرا ٹیسٹ جو اصل میں کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 15 سے 19 اکتوبر تک پلان کیا گیا تھا اب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بقیہ دو ٹیسٹ اصل پروگرام کے مطابق کھیلے جائیں گے یعنی پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 24…

Read More

ملتان،کرک اگین رپورٹ:جنوبی افریقہ نے پاکستان کےخلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے جیت لی آخری میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے 8کٹوں سے جیت اپنے  نام کی ۔ پہلے اوورمیں تزمین کی وکٹ کھونے کے بعد کپتان لورا اور انیکے نے ٹیم کوسنبھالا84رنز کی پارٹنرشپ بنائی جس کے بعدانیکے 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46رنز بنائے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر پویلین پہنچ گئیں ان کے بعد کپتان لورا نے 45 رنز بنا کر طوبیٰ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئیں جس کے بعد ڈیرکسن اور سونی لوس…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹاپ کرکٹرز کو 23 ستمبر کو لاہور طلب کیا ہے۔فیصل آباد میں چیمپئنز کپ جاری ہے لیکن اس کے پول میچز 22 ستمبر کو ختم ہونگے تو اگلے روز 23 ستمبر کو ملک کے ٹاپ لیول پلیئرز کو ایک روزہ کنکشن کیمپ کیلئے لاہور بلایا ہے۔ کیمپ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب سمیت اسٹار کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ریڈ بال کے کوچ جیسن گلیسپی کے ہمراہ موجود ہوں گے، جو 22 ستمبر کو…

Read More

ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ٹی 20 میچزکی سیریز کھیلنے کے بعد جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم پاکستانی ٹیم کے ساتھ لاہور روانہ ہوجائے گی۔ آئی  سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لیئے جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کل 21 ستمبر کو لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ایک روزہ وقفہ کے بعد اتوار شام کو لاہور میں جمع ہونگی اور یہ ہیر 23 ستمبر کو دبئی کیلئے اڑان بھریں گی۔

Read More

ملتان،کرک اگین رپورٹ:پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ویمن سریز۔ فیصلہ کن میچ میں مہمان ٹیم کو جیت کےلئے 154 کا ہدف۔سدرہ امین 37، منیبہ علی 33، گل فیروزہ 18 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہیں۔ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی بار ہونے والی ویمن ٹی ٹوئنٹی سریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی سائیڈ نے مہمان ٹیم کو جیت کےلئے 154 کا ہدف دیا ہے،اس قبل ساؤتھ افریقہ کی کپتان لارا ولوارڈٹ نے ٹاس جیت کر پہلے میزبانوں کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے گل فیروزہ اور وکٹ کیپر بیٹسمن منیبہ علی نے اننگ کا آغاز…

Read More

اسلام آباد.کرک اگین رپورٹ۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت۔ چیمپئنزٹرافی،آئی سی سی وفد کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات،انتظامات اور بھارت کی آمد پر اپ ڈیٹ۔آئی سی سی کے وفد کا کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے کئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔آئی سی سی وفد نے کراچی اور راولپنڈی اسلام آباد کے سکیورٹی انتظامات کو…

Read More

چنائی،کرک اگین رپورٹ:چنائی ٹیسٹ،بھارتی ٹیم 400 سے کم اسکور پر ڈھیر،بنگلہ دیشی اننگ جاری۔دن بدلتے ہی بنگلہ دیشی گیند باز چنائی ٹیسٹ میں واپس آگئے اور بھارت کے 400 رنزبنانے کا سپنا توڑ دیا۔ دو میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دورسرے روز پہلے دن کے ہیرو ایشون اور رویندرا جدیجا زیادہ دیر قیام نہ کرسکے۔جدیجا تو گزشتہ شام کے اسکور 86 پر پویلین لوٹ گئے،البتہ ایشون نے اپنی سنچری میں کچھ رنزکا اضافہ کیا اور113 پر پویلین لوٹے۔بھارتی کرکٹ ٹیم پہلی اننگ میں 376 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔ چنائی ٹیسٹ،بنگلہ دیش کو بیٹرز لڑگئے،ساتھ میں آئی سی سی سے…

Read More

،لاہور 20 ستمبر،۔2024۔پی سی بی ، ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹس کا افتتاحی ایڈیشن 10 اکتوبر سے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تعاون سے 10 اکتوبر سے ملک بھر میں پی سی بی ، ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹس کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹورنامنٹس ہوں گے۔ 40 اوورز کا خواتین کا ٹورنامنٹ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 25 یونیورسٹیز حصہ لیں گی جنہیں پانچ زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ مناسب وقت پر شیڈول کا…

Read More

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ:فیصلہ کن معرکہ،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان جنوبی افریقاویمنز میچ کا ٹاس۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے وآخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔ جنوبی افریقا ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا ہے۔یوں پاکستان ویمنز ٹیم گزشتہ میچ کی طرح پہلے بیٹنگ کرے گی۔ پاکستانی ویمنز بھپر گئیں،جنوبی افریقا ویمنز کو ہراکر سیریز برابر کردی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور یہ میچ فیصلہ کن جنگ بن گیا ہے۔آئی سی سی ویمنز…

Read More

پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ:کرکٹ کی دنیا کا نایاب واقعہ،آئوٹ قرار دینے پر عماد وسیم کا ہنگامہ،ڈریسنگ روم سے واپس بلوالیا گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ کی دنیا میں نیا تماشہ۔بیٹر کو آئوٹ دیا گیا،امپائرزسے لڑائی کرتے ڈریسنگ روم میں پہنچا تو شور مچادیا۔فیلڈ امپائرز نے فیصلہ بدلا تو پہلی بار بیٹر ڈریسنگ روم سے واپس میدان میں آکر بیٹنگ کرنے پہنچ گیا۔اس کے بعد فیلڈ ٹیم نے ہنگامہ برپا کردیا۔میچ کئی منٹ تک رکارہا،میدان میں گرما گرم بحث اور لڑائی چلتی رہی اور ان سب میں پاکستانی آل رائونڈر عماد وسیم ہیرو،ولن اور ہیرو تھے…

Read More