Author: CricAgain Desk

ڈھاکا۔کرک اگین رپورٹ۔شان مسعود کیلئے ایک اور اعزاز،بنگلہ دیش سے ٹیسٹ شکستوں کی ہیٹ ٹرک۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ نام نہاد کپتان شان مسعود کی قیدات میں پاکستان ایک بار پھر ہار گیا۔پاکستان میں 2024 میں 0-2 کی شکست کے بعد بنگلہ دیش میں بھی جاکر یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔یہ اپنا فیصلہ خود نہیں کریں گے اور نہ پی سی بی کو ضرورت ہے۔ بنگلہ دیش نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ اپنے ملک میں تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ جیتا اور مجموعی طور پر پاکستان کو مسلسل تیسرا ٹیسٹ ہرا کر…

Read More

ڈھاکا۔کرک اگین رپورٹ۔ڈھاکا ٹیسٹ ہاتھوں سے نکلنے کے قریب،بارش اور بنگلہ دیش آڑے آگئے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل مہم کو ایک اور دھچکا لگنے والا ہے ۔بنگلہ دیش جیسی نسبتا کمزور حریف ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کا موقع ہاتھ سے جا رہا ہے ۔کھیل کا چوتھا روز بارش سے متاثر ہوا اور اچھے خاصے اوور ضائع ہوئے، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ابھی بھی پچ سنبھالے موجود ہے اور اس کی مجموعی برتری 179 رنز کی ہو گئی ہے اور سات وکٹیں ابھی باقی…

Read More

ڈھاکہ میں بارش رک گئی ہے اور اگر مزید بارش نہ ہوئی تو میچ مقامی وقت کے مطابق پونے چار بجے شروع ہونے لگا ہے اور اس کا افیشل ٹائم جو ختم ہونے کا ہوگا وہ ہے پونے چھ۔ مقامی وقت کے مطابق اسے سوا چھ بجے تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ فلد لائٹس میں میچ کھیلا جائے گا۔ کم سے کم 37 اوورز لازمی کیے گئے ہیں۔ بارش کی وجہ سے دوسرے سیشن کا کھیل مکمل طور پہ ختم کرنا پڑا اور بنگلہ دیش نے دوسری اننگ میں 93 رنز بنائے تھے اس کے دو کھلاڑی اؤٹ ہیں۔…

Read More

سڈنی۔کرک اگین ۔پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل سٹارک آسٹریلیا کے وائٹ بال کے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوروں کو چھوڑ دیں گے جبکہ انڈین پریمیئر لیگ کے متعدد دیگر کھلاڑیوں کو اس سفر کے لیے منتخب کیا گیا ہے جس میں وکٹورین نوجوان اولی پیک کے لیے کال اپ بھی شامل ہے۔کپتان مچل مارش، کیمرون گرین، جوش انگلس اور میٹ شارٹ سبھی آئی پی ایل کے اختتام سے قبل پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے روانہ ہو جائیں گے، جس کے بعد بنگلہ دیش میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں…

Read More

ڈھاکہ ۔کرک اگین رپورٹ ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یا پاکستان کرکٹ کی بد حواسی ،بمگلہ دیش برتری پاگیا۔ محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی 119 رنز کی اہم شراکت نے پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف بڑے خسارے سے بچا لیا لیکن بنگلہ دیش کی برتری بہرحال قائم رہی۔یہی نہیں بلکہ 27 رنز کی برتری اور دوسری اننگ کے 7 رنز کے ساتھ اس کے 34 رنز ہوچکے ہیں اور تمام 10 وکٹیں باقی ہیں۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے؟ سیشن بائی سیشن کا کمال ہے یا پاکستان کی ہمیشہ سے چلتی کمزوری ؟سالہا سال سے کوچز سے…

Read More

پاکستان بمقابلہ زمباوے ویمنز پاکستان ویمنز نے زمباوے ویمنز کو نو وکٹ سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔ زمبابوے ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 31.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 225 رنز بنا کر حاصل کیا۔ پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا۔ پاکستان نے ون ڈے میں اپنا بہترین پاور پلے سکور 0-89 بنایا۔ ون ڈے میں پاکستان ویمن ٹیم کی اوپننگ…

Read More

سڈنی۔کرک اگین رپورٹ۔دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا سکواڈ کا اعلان،تمام بڑے نام بھارت کیلئے قربان۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 30 مئی سے ہو گا۔سٹار آسٹریلوی کرکٹرز پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، مچل سٹارک، جوش ہیزل، زیویئر بارلیٹ، کوپر کونولی اور میتھیو شارٹ کو آسٹریلوی اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے جو اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔کا آئی پی ایل 2026 کے فائنل مرحلے سے ٹکراؤ ہے۔ اہم ستاروں میں مچل مارش اور کیمرون گرین کے…

Read More

ڈھاکا۔کرک اگین سپیشل رپورٹ۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ نوجوانوں کے ہاتھ آتے ہی محفوظ اور فاسٹ،بنگلہ دیش کو کرارا جواب۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل عملی طور پر نوجوانوں کے ہاتھ آگیا۔ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں نے بنگلہ دیشی بولرز اور اس کے فیلڈرز کو تھکا مارا۔ یہی نہیں توقعات کے برعکس پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف جوابی اننگ میں شاندار اور بااعتماد آغاز کیا ۔میر پور ڈھاکا میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں ایک وکٹ پر 179 رنز بنالئے تھے اور…

Read More

ڈھاکا۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کو ٹیسٹ میچ سے باہر کرنے کی بنگلہ دیش کی صبر آزما جستجو،بڑا سکور۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کے خلاف 413 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔محمد عباس کی 5 وکٹیں لیکن کسی دوسرے بائولر کا ساتھ انہیں نہ ملا۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف بڑا سکور ٹھوک مارا ہے۔بنگلہ دیش نے صبح کا سیشن 7 وکٹوں پر 380 رنز پر ختم کرنے کے لیے 79 رنز کا اضافہ کیا، جب کہ عباس واحد آدمی تھے جنہوں نے لٹن داس، مہدی حسن میراز اور تیج الاسلام کو ہٹا کر کامیابی حاصل کی۔لٹن اور مشفق وقت…

Read More

لندن۔دبئی۔کرک اگین رپورٹ ۔ دو درجاتی ٹیسٹ منصوبہ ختم،12 ٹیمیں،سنگل میچ سیریز،جوابی دورے ختم،پاکستان کے انگلینڈ میں 5 ٹیسٹ ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ڈویژن فارمولے سے دستبردار ہوتی نظر ارہی ہے اور اسے مکمل ایک ہی فارمولے کے تحت آگے بڑھائے گی۔ ٹیموں کی تعداد 10 سے بڑھا کر 12 کی جا رہی ہے اور اس میں ہر ملک کا دوسرے ملک کے خلاف کھیلنا لازمی قرار نہیں دیا گیا ہے اور اہم بات اس میں یہ ہے کہ دو سال کے فارمیٹ میں کم سے کم 8 ممالک کے خلاف…

Read More

میرپور ۔کرک اگین رپورٹ ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بنگلہ دیش کا پہلے روز پاکستان ٹیم اور اس کے چیئرمین کو کرکٹ کا بنیادی سبق ۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے اپنے ملک میں شان مسعود کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم ، اس کے کپتان کو اور یہی نہیں اس کے ملک میں کرکٹ چلانے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کرکٹ کا اصل سبق پڑھا دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کیسے کھیلی جاتی ہے ۔ میرپور ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز سارا دن بنگلہ دیش کا پلہ بھاری…

Read More

ڈھاکہ : کرک اگین رپورٹ ۔ پاکستان / بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔ پاکستان کا ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دو کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوا ہے۔ اذان اویس اور عبداللہ بنگلہ دیش کے خلاف ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اذان اویس کو محمد رضوان جبکہ عبداللہ فضل کو شان مسعود نے ٹیسٹ کیپ دی۔

Read More