لاہور،کرک اگین رپورٹ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس میں شاہین شاہ آفریدی چھاگئے۔ایونٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکرز بن کر ایونٹ کا اختتام کیا ہے۔انہوں نے 13 میچز میں 19 وکٹیں لیں۔بہترین بائولنگ 3 رنزکے عوض 3 وکٹیں تھی۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین نے کراچی کنگز کے حسن علی اور عباس آفریدی کی 17 وکٹوں کو کراس کیا،یہی نہیں ان کے ساتھی کھلاڑی حارث رئوف نے بھی 17 وکٹوں پر فل سٹاپ لگایا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد اور فہیم اشر جو کہ فائنل سے قبل تک 16،16 وکٹوں کے ساتھ تعاقب میں تھے،ان کے پاس بھرپور موقع تھا۔سب…
Author: admin
عمران عثمانی کی رپورٹ۔لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کا سکندر بن گیا،کوئٹہ کو فائنل میں سنسنی خیز شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز اور کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل ایکس لاہور قلندرز نے جیت لیا۔سنسنی خیز مقابلے کے بعد اس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔آخری 5 اوورز میں اس نے 71 رنز چراکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پاکٹ سے میچ اور ٹائٹل چھین لیا۔لاہور قلندرز نے تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سب سے زیادہ 3 بار فائنل ہارنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ لاہور قلندرز کیلئے…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔فخرزمان پی ایس ایل 10 فائنل نتیجہ سے پہلے ہی ہارگئے،کیپ گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل فائنل نتیجہ سے قبل لاہور قلندرز کے فخرزمان ہارگئے۔صرف 21 رنزدرکار تھے کہ وہ حنیف محمد کیپ جیت جاتے لیکن نہیں،انہیں میدان بدر ہونا پڑا۔ پی ایس ایل 10 فائنل میں لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 202 رنزکے تعاقب میں ہے۔فخرزمان صرف 11 رنزبناکر ابرار احمد کی مسٹری بال کا شکار ہوگئے۔یوں 428 رنزپر موجود لیفٹ ہینڈ بیٹر کا پی ایس ایل 10 میں 439 رنزکے ساتھ اختتام ہوا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ…
لاہور،کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کے لئے فائنل میں بڑا دھچکا ۔2 فیلڈرز آپس میں ٹکرا گئے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے فائنل میں کوئٹہ کی بیٹنگ جاری ہے۔ واقعی 12 ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب گلیڈی ایٹرز کے بیٹر نے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلی۔آصف علی اپنے ساتھی فیلڈر کے ساتھ بال روکنے کے چکر میں ٹکرا گئے ۔ بال بائونڈری کے باہر ایک فیلڈر بائونڈری کے باہر جاگرا۔دوسرا وہیں گرگیا۔
لاہور ،کرک اگین رپورٹ پاکستان سپر لیگ 2025 کہہ لیں۔ پی ایس ایل 10 کہہ لیں۔ پی ایس ایل ایکس کہہ لیں۔ فیصلہ کن مرحلہ آگیا۔ فیصلہ کن میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان اہم معرکہ شروع ہونے جا رہا ہے جو جیتا وہ اس سال کا سکندر ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےلاہور میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔ قلندرز کو آخری لمحات میں سکندر رضا نے جوائن کر لیا جو زمبابوے کی جانب سے انگلینڈ میں ٹرینٹ برج مقام پر ٹیسٹ میچ کھیلنے گئے…
کرک اگین سے عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ۔پی ایس ایل 10 فائنل،لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ایک مشترکہ روایت،کئی میں فرق۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ پی ایس ایل 10 میں کون سی 2 ٹیمیں فائنل کھیل رہی ہیں اور اس سے قبل دونوں کا ریکارڈ کیاہے۔ایک بہترین مماثلت تو موجود ہے لیکن اس کے علاوہ ایک فریق کو کچھ سبقت بھی ہے۔ لاہور قلندرز نے جب پی ایس کا فائنل کھیلنا شروع کیا تو اس وقت تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک نہیں،2 نہیں۔3 فائنل کھیل چکا تھالیکن جیسے ہی لاہور کی انٹری ہوئی…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،وفاق کی چھٹی،دفاعی چیمپئن اسلام آباد باہر،قلندرز فائنل میں پہنچ گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وفاقی دارالحکومت پاکستان اسلام آباد یونائیٹڈ کی کرکٹ ٹیم کو تین دن کے اندر دوسری بڑی شکست ۔پی ایس ایل 10 سے باہر ۔دفاعی چیمپین کا سفر تمام ہو گیا۔ لیگ میچز میں فاتحانہ آغاز، مسلسل پانچ میچز کی فتح کا نشہ بہت تھا لیکن اس کے بعد کچھ شکستوں کے بعد یہ ٹیم دوبارہ ٹاپ ٹو ٹیموں میں شامل ہوئی۔ اسے یہ اعزاز ملا کہ وہ فائنل کے لیے دو کوششیں کر لے۔ اسے کوالیفائر…
کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کرکٹ کے دودرجاتی سسٹم پر مائیکل وان کا اہم موقف آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے آئی سی سی ایک دو درجے کا ڈھانچہ نافذ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے جو ممالک کو دو گروپوں میں تقسیم کر دے گا۔ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان اور سری لنکا پہلے درجے میں ہو سکتے ہیں جب کہ دوسرے درجے میں ویسٹ انڈیز، افغانستان، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے شامل ہو سکتے ہیں۔ دو درجے ٹیسٹ کرکٹ کے نظام کی وکالت انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے…
کولمبو،کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کرکٹ سے بڑی ریٹائرمنٹ،اعلان ہوگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سری لنکا کے بڑے کھلاڑی اینجلیو میتھیوز نے ریٹائرمنٹ کا اعلسان کیا ہے۔ تجربہ کار سری لنکن کرکٹر اینجلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔میتھیوز نے انکشاف کیا کہ بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا افتتاحی میچ وائٹ کرکٹ میں سری لنکا کے لیے ان کا فائنل ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ وائٹ بال کرکٹ میں انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔
دبئی،کرک اگین رپورٹ۔لارڈز میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2025 کے لیے ایمریٹس ایلیٹ پینل آف میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان شو پیس 11 جون سے شروع ہوگا اور اس میں کرس گیفانی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر کے طور پر نظر آئیں گے۔ ٹی وی امپائر انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو ہوں گے، بھارت کے نتن مینن چوتھے امپائر کے طور پر کام کریں گے۔میچ کی نگرانی بھارت کے میچ ریفری جواگل سری ناتھ کریں گے۔بالترتیب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے گیفانی اور ایلنگ ورتھ پچھلے فائنل…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے شاداب خان کو خبردار کردیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 10 کا پہلا ایلمنٹر جیتنے اور دوسرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سامنے آنے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ہم جیت کر آرہے ہیں۔ساری ٹیمیں ہاری بھی ہیں،آج کے میچ کی جیت شاندار تھی۔اس سے اعتماد ملا۔ انہوں نے اپنےکھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا ہے کہ بہتر کھیلے ہیں۔اس سے ہمیں خوشی ہوئی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ اگر اچھی ٹیم ہے تو ہم بھی اچھا ہی کھیل کر یہاں تک آئے ہیں۔جیت کیلئے پر عزم ہیں۔…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل کیسا،پاکستان میں قیام کا تجربہ،بیک وقت خوشی اور غصہ،سب پر ڈیوڈ وارنر کا ظہارکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 کا تجربہ کامیاب اور اچھا رہا،وننگ نوٹ پر ختم نہ ہونے کا افسوس ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 10 کے ایلمنٹر 1 میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اچھا ٹاس جیتا،بیٹنگ بہتر کی لیکن میرے ساتھ کوئی چل نہ سکا،اس لئے 200 سے کم سکور ہوا۔اس پچ پر 200…