لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کیلئے کوچنگ اور سرپرستی کا کام کرنے والے انضمام الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا شیڈول پہلے سے طے تھا۔اس لئے اب اس پر کیا کام کریں۔لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فتح کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بابر اعظم نے اپنا نمبر اوپر سے تبدیل کیا اور ون ڈائون پر آئے،یہ فیصلہ انہوں نے خود کیا،وہ کپتان ہیں،سٹرائیک ریٹ بھی وہ بھی بہتر کرلیں۔ انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم ورلڈکلاس ہے۔یہ میچ انہوں نے موقع کی مناسبت سے کھیلا۔احسان اللہ کو…
Author: admin
لاہور،کرک اگین رپورٹ نسیم شاہ نے بھی بابر اعظم پر آنکھیں نکال دیں،بعد میں جو ہوا یاد رہے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو اسلام آباد اباد یونائٹڈ کے نسیم شاہ بھی آنکھیں دکھانے لگے۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر بھی ان کے ساتھ یہی کچھ کرتے پائے گئے تھے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جمعہ کے میچ میں انہوں نے نسیم شاہ کو چوکا لگا کر ہاف سنچری مکمل کی تو اس کے بعد نسیم شاہ اگلی بال پر ان کے قریب گئے اور کوئی…
لاہور ۔کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل 10 میں وفاقی دارالحکومت ٹیم کو ایک اور بڑا دھجکا ۔پشاور زلمی کے ہاتھوں خفت آمیز شکست ۔پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن کو اب خطرات بڑھنے لگے ۔مسلسل شکستوں کے بعد اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم بکھرتی دکھائی دی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بابراعظم کی ٹیم پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹڈ کو انتہائی اہم ترین میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر قیمتی دو پوائنٹ اپنے نام کیے ۔ناکام ٹیم پہلے کھیلی اور صرف 143 رنز بنا سکی ۔ صاحبزادہ فرحان کے 36 اور بینک ڈور وش کے 33 رنز…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔مجھے رات کو نیند نہیں آرہی،بابر اعظم میسج بھیجنے پر برہم،آج اہم میچ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان میں تھوڑی نوک جھونک۔پشاور زلمی کے کپتان نے غصہ سے کہا کہ کیا میرا تمہارا ایسا مذاق ہے۔صاحبزادہ فرحان پہلے رکے اور پھر ہنسے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ میں نے رات بابر اعظم کو میسج کیا کہ مجھے نیند نہیں آرہی۔اس پر بابر نے کہا کہ کیوں۔نیند نہیں آرہی تھی تو میں کیوں یاد آیا،فرحان کے جواب پر بابر بولے کہ…
بھارت نے پاکستان کے معروف کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کے سوشل میڈیا پیجز اپنے ملک میں بلاک کردیئے ہیں۔ ایک اہم ڈیجیٹل کریک ڈاؤن میں، بھارتی حکومت نے پاکستانی کرکٹ آئیکنز بابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام پروفائلز تک رسائی کو محدود کر دیا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت عمل میں آیا ہے، جس سے حکومت کو قومی مفاد کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے ڈیجیٹل مواد کو بلاک کرنے کی اجازت ملتی ہے۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ک بابر اعظم اور مشہور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان…
لندن،کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کیپ کے منتظر سیم کک کو انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور جارڈن کوکس کے ساتھ وہ ٹیسٹ کیپ لیں گے۔ زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے۔یہ ٹیسٹ 21 سے 25 مئی تک ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا اور یہ 2003 کے بعد انگلش سرزمین پر زمبابوے کے خلاف پہلا ٹیسٹ ہوگا۔ انگلینڈ کا سکواڈ: زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس (وکٹ)، سیم کک، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، میتھیو…
کرک اگین سپیشل رپورٹ۔ایشیا کپ منسوخ ،بھارت کے دورہ بنگلہ دیش کے ختم کئے جانے کے بڑے دعوے آگئے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بھارت کی جاری کشیدگی میں نیا رنگ آنے کو ہے۔بھارتی میڈیا کے ایک ٹاپ حصے نے اس سال کے ایشیا کپ کی منسوخی کے ساتھ بھارت کے دورہ بنگلہ دیش کے منسوخی کے امکان کو بڑھاوا دیا ہے۔ یہی نہیں،ایشیا کا مشہور زمانہ ایونٹ ایشیا کپ 2025 ستمبر میں سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔،حتمی مقام کا فیصلہ اس ماہ ہونا تھا،یہ بھی ملتوی ہوگیا ہے اور اب رپورٹ کے…
اظہار عباسی کا اظہار رائے،خصوصی تحریر دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ برائن لارا کو جنم دن بہت بہت مبارک ہو .ٹرینیڈاڈ کے سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ وہ کرکٹ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے متعدد دفعہ ٹیسٹ کرکٹ کی آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں اول مقام حاصل کیا ہے اور ان کے نام کئی ریکارڈ ہیں جیسے 1994ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر واروکشائر کے لئے کھیلتے ہوئے درہم کے خلاف انہوں نے 501 رن ناٹ اوٹ بنائے تھے۔ان کے علاوہ اب تک کسی نے فرسٹ کلاس…
کرک اگین سپیشل رپورٹ۔اتنی بڑی ممکنہ جنگ کا شور،بھارت اور پاکستان سے کتنے غیر ملکی پلیئرز بھاگ چکے یا بھاگنے والے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کیا آپ نے ابھی تک دیکھا کہ کہ پاکستان اور بھارت میں پی ایس ایل اور آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کرکٹرزکی کثیر تعداد میں سے کسی نے حالات کی سنگینی محسوس کرتےہوئے اپنے ملک پرواز پکڑلی،یا کسی نے تشویش ظاہر کردی،یا کسی نے علی الاعلان یا بندکمروں میں کسی صحافی،کسی آفیشل یا کسی دوست سے اپنے ڈر،خوف یا کسی قسم کی سنگینی کا ذکر کیا۔اور تو اور انگلینڈ،آسٹریلیا،جنوبی افریقا،نیوزی…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔کپتانی کا دبائو،اب بابر کیلئے صرف دعائیں،الحمد للہ باہر ہوگئے،بھارت کیلئے بھی ایک بات،رضوان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کپتانی کا دبائو ہوتا ہے اور ہے۔پاکستان کی ہو یا ملتان سلطانز کی،ایسا کیسے کہدوں کہ نہیں ہوتا لیکن سب ساتھ چلتا ہے۔پی ایس ایل 10 سے ہم باہر ہوچکے۔الحمد اللہ۔کوئی بات نہیں۔گزشتہ 4 سال سے ہم نے فائنل کھیلا ہے۔ایک بار جیتے بھی ہیں۔وہی منیجمنٹ ہے اور وہی سب کچھ۔تمام شعبوں میں کمزوری رہی۔دیکھ رہے ہیں۔آپ کو بھی علم ہے،مجھے بھی علم ہے۔ان سے جلد نکلنا…
لندن،کرک اگین رپورٹ۔لارڈز میں ملالہ یوسفزئی سمیت مختلف شعبوں کی اہم خواتین جمع،الٹی گنتی شروع۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملالہ یوسفزئی سمیت اہم خواتین کا لندن میں ایم سی سی کے اس مرکز میں بڑا شو،جہاں 1999 تک خواتین کے داخلے پر پابندی تھی۔یہ سب آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی الٹی گنتی کے سٹارٹ کے وقت ہوا۔آئی سی سی نے جہاں میچز کے مقامات کا اعلان کیا،وہاں ایم سی سی جیسے قدیم ادارے میں خواتین کا بڑا گٹھ جوڑ کیا گیا۔ ورلڈکپ اگلے سال 12 جون کو شروع ہوگا، جس میں انگلینڈ کے…
لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،قلندرز اور گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر،پوائنٹس ٹیبل پوزیشن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کامیچ نمبر 21 بے نتیجہ ختم ۔لاہور میں طوفانی آندھی اور بارش کے سبب کھیل ختم کردیا گیا،اس کا اعلان رات سوا10 بجے ہوا۔ یوں قلندرز اور گلیڈی ایٹرز کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9۔9 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔قلندرز دوسرے نمبر پر آگئے،اسلام آباد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پشاور زلمی4 پوائنٹس کے ساتھ 5…