اعظم خان عجب طریقہ سے آئوٹ ہوکر ہیڈ لائن بن گئے
کرک اگین رپورٹ
اعظم خان عجب طریقہ سے آئوٹ ہوکر ہیڈ لائن بن گئے۔پاکستان کے وائٹ بال کرکٹ کے وکٹ کیپر اعظم خان سی پی ایل میں عجب طریقہ سے آئوٹ ہوکر دنیائے کرکٹ میں ہیڈ لائنز بن گئے ہیں۔
اعظم خان کیریبین پریمیئر لیگ 2024 میں ایک عجیب و غریب آؤٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے۔ یہ واقعہ انٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کے میچ کے دوران پیش آیا جب گیانا ایمیزون واریئرز کے بلے باز صرف 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
حریف ٹیم کے فاسٹ بائولر شمر اسپرنگر کا ایک باؤنسر اعظم کے لیے بہت برا چابت ہوا۔ سیدھا ان کی گردن پر لگا۔ بلے باز اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکےاور زمین پر گرتے ہوئے اپنا بیٹ اسٹمپ کو ماردیا۔ اوریہی نہیں بلکہ اعظم خان وکٹ سے ٹکراتے ہوئے آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم فزیو تیزی سے گراؤنڈ میں آئے تو اعظم تکلیف میں نظر آئے اور کچھ معائنے کے بعد انہیں ڈریسنگ روم میں لے جایا گیا۔