کراچی،کرک اگین رپورٹ
اعظم خان کی دھواں دگار اننگ،سرفراز،نسیم کا غصہ،کوئٹہ کیمپ میں والد معین خوش،پریشانی کی ایکٹنگ۔پی ایس ایل 8 میں تیز سنچری کا ریکارڈ بنتے رہ گیا۔اعظم خان نے بنائے گئے 97 اسکور میں 84 اسکور بائونڈریز بنائے۔انہوںن نے 8 چھکے لگائے اور 9 چوکے لگائے۔42 بالز پر 97 کی اننگ تیز ترین تھی۔71 اسکور پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد اعظم خان اور ٓآصف علی نے 10 اوورز سے کم میں 98 رنزکی شراکت قائم کی۔یہاں آصٖف علی 24 بالز پر 42 اسکور بنائے۔وہ 4 چھکے لگاکر آئوٹ ہوئے۔آخری 16 بالز پر 51 اسکور بنائے۔
پی ایس ایل 8 ،لاہور اور پنڈی میں میچز ہیں یا نہیں ،ایک فیصلہ ،ڈیڈلائن
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس بار ٹاس جیتا۔پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔یہاں اس نے ٹاس ون ،فیلڈ فرسٹ کا چلتا قانون تبدیل کیا۔یہ الگ بات ہے کہ رحمان اللہ گرباز 8 اورکولن منرو 38 جب کہ ڈیئرڈوسین1 اور شاداب 12 کرسکے۔فہیم اشرف 6 بالز پر17 اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔محمد حسنین نے52 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔اجمل خان کو 55 رنزکے عوض ایک وکٹ ملی،نسیم شاہ نے 32 رنز دے کر ایک آئوٹ کیا۔اوڈین سمتھ نے 41 رنزکے عوض 2 آئوٹ کئے۔
آخری لمحات میں پڑنے والی مار میں نسیم شاہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوئے۔سرفراز کی دوڑیں لگی رہیں۔شاداب خان خوشی سے اچھلتے رہے لیکن اعظم خان کی دھواں دھار اننگ،سنچری کے قریب پہنچ کرآخری بال پر کلین بولڈ نے تھوڑا مایوس کردیا۔ان کی حریف ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےکیمپ میں موجود اعظم خان کے والد معین خان بظاہر افسردہ دکھائی دیئے لیکن دل میں لڈو پھوٹ رہے تھے۔220 اسکور رواں سیزن کا بڑا اسکور ہے۔