کرک اگین رپورٹ
اظہر محمود ریڈ بال ایکٹر کوچ،مطلب کیا،امریکی کرکٹ پر پابندی ،آئی سی سی پر دباؤ
اظہر محمود قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر۔
اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے میں کام کریں گے۔
قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد، اظہر محمود طویل عرصے سے ٹیم کے سٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔
پی سی بی نے اپنی پریس ریز میں لکھا ہے کہ اظہر محمود پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ایکٹنگ ہیڈ کوچ ہوں گے۔ اب ایکٹنگ کو اگر آسان الفاظ میں سے کہا جائے تو ظاہر ہے قائم مقام ہے، لیکن ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ نئی سائیکل کا اغاز ہے۔ دنیا بھر کی ٹیمیں اس کی شروعات کر چکی ہیں اور کئی کرکٹ ٹیم کو دیکھیں کہ وہ اپنی تیاری بڑے سخت انداز میں کر رہی ہیں اور انگلینڈ کے کرکٹ ٹیم بھی جو مسلسل تین سائیکل میں ناکام رہی فائنل کھیلنے سے، وہ بھی اس بار بہت سنجیدہ ہے، تو پاکستان کرکٹ ٹیم جو گزشتہ سائیکل میں نویں اور اخری نمبر پر تھی ۔اب اس کی تیاری کے لیے اچھا وقت تھا تو اس کے لیے ضروری تھا کہ وہ ترجیحات اس بات پر رکھے کہ اگلے دو سال کے لیے مستقل بنیادوں پر کوئی فیصلے ہوں ۔ جو بھی نئے کام کرنے تھے ،انہیں مستقل بنیادوں پر رکھنا چاہیے۔ کپتانی سے لے کر ہیڈ کوچ تک اور دیگر چیزوں تک اور کھلاڑیوں کی سلیکشن تک ،لیکن پی سی بی نے، لگتا ہے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا۔ وہ ابھی بھی اداکاری یعنی ایکٹنگ تک محدود ہےاور اس کا کیا مطلب ہے کہ ریڈ بال کپتان بھی ایکٹر ہی آئے گا۔ کیا ہوگا؟ سب ہی ایکٹنگ کریں گے یا نیا بھی عارضی بنیادوں پر ہوگا، پھر جب ایکٹنگ کی جگہ مستقل کوچ رکھا جائے گا پھر وہ ظاہر ہے کپتان بھی اپنی مرضی کا جائے گا تو پھر کیا تبدیلی ہوگی۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا .
کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ اور فٹنس سیشنز میں حصہ لیا۔
کیمپ کے تیسرے اور آخری مرحلے میں سترہ کھلاڑی شامل ہیں
کھلاڑی محمد نعیم آج شام جبکہ علی زریاب دو جولائی کو کیمپ جوائن کریں گے۔
کیمپ کا تیسرا اور آخری مرحلہ 4 جولائی تک جاری رہے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن ،امریکی کرکٹ انتظامیہ پر پابندی لگانے پر بھی غور کر رہی ہے ،کیونکہ مس مینجمنٹ ہے۔ ایک سال کا نوٹس تھا جو اس سال ختم ہو رہا ہے ۔ آئی سی سی کا اجلاس اگلے ماہ کے شروع میں ہے لیکن کیا یہ آسان ہوگا ،اس لیے کہ امریکہ میں 2018 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ شامل کی گئی ہے اور بھی کئی مسائل ہیں لیکن اس پر دباؤ ہے کہ امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن پر پابندی لگائے اور اس کے خلاف ایکشن لے۔