لاہور۔کرک اگین رپورٹ
بابر اور رضوان نے اترے چہروں اور پاکستان کرکٹ میں خرابی پر زبان کھول دی
پاکستان سپر لیگ 2025 یعنی پی ایس ایل ایکس یا پی ایس ایل 10 کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں محمد رضوان اور بابرعظم نے اشاروں میں واضح کر دیا کہ پاکستان کرکٹ میں کیا گڑبڑ چل رہی ہے اور اتنی چل رہی ہے کہ اب اس کو اشاروں کی زبان میں یہ بولنے لگ گئے ہیں لیکن قوم کو جواب دہ نہیں ہیں۔کہتے ہیں جی ہم چیئرمین پی سی بی کو جواب دہ ہیں۔ شاید یہ قوم کو جواب دہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا جہاں بولنے کی ضرورت ہوگی۔ بول لیں گے، لیکن یہاں ڈھنڈورا نہیں پیٹیں گے۔ سب کو معلوم ہے پاکستان کرکٹ میں کیا چل رہا ہے۔ کیا نہیں چل رہا۔ دونوں نے لاہور میں صحافیوں کے سخت سوالوں کے جوابات دیے اور ایک موقع پر تو ایسا لگا کہ جیڈے سچ بولنے لگے ہوں لیکن پھر بولتے بولتے رک گئے۔
پی ایس ایل کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران محمد رضوان کہتے ہیں کہ
میں جواب دونگا میرے بس میں کیا ہے کیا نہیں یے۔ ہمارے چہرے کیوں گرے ہیں۔ سب کو علم ہے۔پاکستان میں سب کی اتھارٹی ہے سب اپنے کام کے جواب دہ ہیں ۔
سلیکشن کمیٹی کا اپنا کام ہے ہمارا اب اپنا کام ہے۔ بابر اعظم کہتے ہیں جہاں بولنا ہوتا یے، بولوں گا۔ جن کو بولنا ہے کمرے میں بول دیتا ہوں۔ یہاں ڈھنڈورا نہیں پیٹوں گا۔
سے قبل یہ خبریں بریک ہوئی ہیں کریک اگین نے بھی شائع کیے ہیں کہ محمد رضوان عاقب جاوید کی مداخلت اور پاکستان کرکٹ میں چلتی سیاست سے خوش نہیں ہے اور وہ چیئرمین پی سی پی سے بات کریں گے وہ ٹیم میں اپنے اختیار کپتان کے طور پر اپنے اختیارات سبھی خوش نہیں ہیں اور ساتھ میں ٹی ٹوٹی کے حوالے سے وہ اور بابر اعظم پی سی بی چیئرمین سے کھل کے بات کریں گے ایسا اور رضوان میں کھل کر اس بات کا علم اٹھایا ہے کہ وہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے ائے ہیں انہیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ غلط ہے اور وہ اس پر بولیں گے۔