اوول،کولمبو،ٹورنٹو،برج ٹائون:کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم،رضوان کے 2 مختلف رنگ،اوول میں انگلینڈ ٹاپ پر،ون ڈے میں بھارتی بیٹنگ فیل۔پاکستان کےکپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے،اس میں وہ کسی ہوٹل یا ایسی جگہ پرہیں،جہاں انہیں ایک خاتون باتوں اور اشاروں سے سمجھارہی ہے۔یہ ان کے لئے ایک قسم کی اٹینڈنٹ بھی ہوسکتی ہیں۔تصویر میں بابر اعظم کو نہایت سنجیدہ دیکھاجاسکتا ہے۔
ادھر کینیڈا کے گلوبل ٹی 20 لیگ میں ہفتہ کا ایک میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا۔وہاں پہنچنے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی چھوٹے بچوں اور فینز کے ساتھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔اس میں وہ آٹوگراف بھی دے رہے ہیں اور شرٹس پر سائن کررہے ہیں۔
پاگل پن یا اندھا پن،ایک اوور میں 48 رنز،ریکارڈ
برج ٹائون میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو باہر بٹھانے کا انجام بھارت کیلئے برا ہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے۔بارش کے سبب اب تک 2 بار کھیل رک چکا۔تیسری بار جب کھیل شروع ہوا تو بھارتی ٹیم 181 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔9 اوورز اور 1 بال باقی تھے۔ایشان کشن 55 اور شبمان گل 34 رنزبناسکے۔دونوں نے 90 رنزکا اوہننگ سٹینڈیا دیا،اس کے بعد بھارتی وکٹیں خزاں رسیدہ پتے کی طرح گرتی گئیں۔113 تک 5 آئوٹ ہوئے۔سوریا کمار یادیو نے 24 رنزکے ساتھ مزاحمت کی۔روماریو شیفرڈ اور موٹی نے 3۔3 وکٹیں لیں۔
ادھر اوول میں ایشز 202 کے آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ ڈرائیونگ سیٹ پر آگیا ہے۔ہفتہ کو کھیل کے اختتام پر اس نے 9 وکٹ پر 389 اسکور بنالئے تھے۔یوں اس کی سبقت 377 اسکور کی ہوگئی ہے۔ایک وکٹ باقی ہے۔جوئے روٹ 91،جونی بیئرسٹو 78 اور بین ڈکٹ و بین سٹوکس 42،42 جبکہ معین علی 29 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 94 رنز دے کر 4 اور ٹوڈ مرفی نے 110 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
پاکستان کرکٹ میں نئی افواہیں،سنجیدہ حلقے پریشان
آسٹریلیا کیلئے آخری وکٹ مسئلہ بنی رہی۔2 بار امپائر نے آئوٹ قرار دیا،ریویو میں بچ گئے،ایک بار امپائر کے ناٹ آئوٹ پر ریویو میں محفوظ رہے۔