| | | | | |

بابر کا بیٹنگ نمبر کیا،میرا کہاں،اوپنرز،وکٹ کیپر کون،شان مسعود سب بتاگئے

 

 

کینبرا ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنی بیٹنگ پوزیشن کلیئر کردی ہے اور ساتھ ہی اوپننگ پوزیشن کا بھی بتایا اور وکٹ کیپر کون کھیلے گا۔یہ بھی بتادیا۔

کینبرا میں آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ کے آغاز سے ایک روز قبل وہ صحافیوں سے بات کررہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں شان مسعود کہتے ہیں کہ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے بڑی ٹیم ہے۔ورلڈ چیمپئن ہے۔جیتنا آسان نہ ہوگا۔ہم تیاری کررہے ہیں۔میرا خیال ہے کہ ہم تینوں شعبوں میں اچھا کرکے جیت سکتےہیں۔کپتان بنتے ہی سارا فوکس اس پر ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائکل 3 کیسے جیتیں ۔

ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں نمبر 3 پر کھیلوں گا۔عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کریں گے۔بابر اعظم نمبر 4 پر بیٹنگ کریں گے۔محمد رضوان بیک اپ پر ہیں۔سرفراز احمد پہلی چوائس ہیں۔وہ کھیلیں گے۔پرتھ ٹیسٹ میں شامل ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *