راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم نے میاں داد،ٹنڈولکر اور گاواسکر کو پیچھے کردیا،کوہلی بال بال بچ گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور پاکستان کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے دوران اپنی اننگ میں حاصل کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ایک اننگ کی زیادتی سے ویرات کوہلی کا ورلڈ ریکارڈ ٹوٹتے توٹتے رہ گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں ویرات کوہلی نے 277 اننگز میں تمام فارمیٹ کے ساتھ اپنے 12 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کئے تھے۔بابر اعظم نے یہ اعزاز 276 اننگز میں حاصل کیا۔
اس سے قبل جاوید میاں داد 284 ،سچن ٹنڈولکر 288 اور سنیل گاواسکر 289 اننگزمیں 12 ہزار رنز مکمل کرگئے تھے۔یوں بابر اعظم ان تینوں سے آگے نکل گئے ہیں۔