| | | | | | |

بابر اعظم مسلسل دوسری بار ون ڈے پلیئرآف دی ایئر،ساتھ خاتون کا بھی انتخاب ہوگیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم مسلسل دوسری بار ون ڈے پلیئرآف دی ایئر،ساتھ خاتون کا بھی انتخاب ہوگیا۔آئی سی سی نے بابر اعظم کو آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر 2022 کا ایوارڈ دیا ہے۔دبئی سے جاری تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بابر اعظم  مسلسل دوسری بار یہ ایوارڈ اپنے نام کرگئے ہیں۔انہوں نے 84 کی اوسط سے بیٹنگ کی اور اہم سنچریز سےاپنی ٹیم کو جتوایا ہے۔بابر اعظم کو 2021 کا ون ڈے پلیئرآد دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،محمد سراج پہلی بار بائولنگ میں نمبر ون

دوسری جانب آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی ایئر کیلئے انگلینڈ کی خاتون کرکٹر نیٹ سکیور کاانتخاب کیا ہے۔یوں بابر اعظم اور نیٹ سکیوردونوں آئی سی سی ایوارڈ لے اڑے ہیں۔

آئی سی سی آج سال کے بہترین مرد و بہترین ویمن پلیئر کی بڑی ٹرافیز کا بھی اعلان کرنے والا ہے۔گزشتہ روز آئی سی سی نےجس ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا۔بابر اعظم اس کے کپتان تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *