| | | | | | |

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ویرات کوہلی اور روہت شرماسے آگے نکلنے کے قریب

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ویرات کوہلی اور روہت شرماسے آگے نکلنے کے قریب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم روہت شرما اور ویرات کو ہلی کے عالمی ریکارڈ کے قریب،توڑنے سے چند انچز پیچھے ہیں۔لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف انہوں نے کیریئر کی 34 ویں ہاف سنچری بنائی۔اب وہ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ مستقل مزاج بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑنے سے ایک انچ دور ہیں۔

ویرات کوہلی  109 اننگز میں  4037 رنزبناکر پہلے نمبر پر ہیں۔روہت شرما 143 اننگز میں 3974 رنزبناکر دوسرے اور بابر اعظم 107 اننگز میں 3823 رنزبناکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *