| | | | | | | | |

بابر اعظم اب بھی کپتان،میں ان کا وزیر،شاداب خان کا کلیئر پیغام

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم اب بھی کپتان،میں ان کا وزیر،شاداب خان کا کلیئر پیغام۔ہماراموجودہ کپتان بابر اعظم ہی ہے۔وہ کپتان ہے،اس لئے جیت بھی گیا۔ان خیالات کا اظہار اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کیا ہے اور کہا ہے کہ  میں کپتان نہیں ہوں۔بابر اعظم سابقہ کپتان نہیں ہیں۔وہ  موجودہ کپتان ہی ہیں۔میں تو ان کا وزیر ہوں،جب بادشاہ آرام کرتا ہے تو وزیر آگے ہوجاتا ہے،اس لئے میں ان کی عدم موجودگی میں کپتانی کرنے جارہاہوں۔

پی ایس ایل 8 فائنل شیڈول میں تبدیلی،رمیز راجہ نے بیچ چوراہے اصل پلان کا بھانڈا پھوڑدیا

پی ایس ایل 8 ایلیمنٹری میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان  یہ بات کررہے تھے۔یہ بات اس تناظر میں  تھی کہ ایک جانب کپتان تھے تو دوسری جانب سابقہ پاکستان کپتان۔

یہ بات یوں ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف  پی ایس ایل 8 کے بعد ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے۔بابر اعظم سمیت متعدد سینئرز کو آرام دیا گیا ہے اور شاداب خان کو کپتان بنایا گیاہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *