کولمبو،کرک اگین رپورٹ
افغان پیسرکی بابراعظم،امام کو گالیاں،ریفری کو شکایت،احتجاج،کرک اگین نیوزکی تصدیق۔کرک اگین نیوز کی 36 گھنٹوں بعد تصدیق ہوگئی۔قومی میڈیا پر اب خبریں چلنے لگی ہیں۔کرک اگین دوسرے میچ کی رات جمعرات کو یہ نیوز بریک کرچکا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو فیلڈ میں گالیاں بکی گئی ہیں۔اب نجی ٹی وی چینل کے نمائندے نے بھی تصدیق کی ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق
افغانستان کے گیند باز فرید احمد نے دوسرے میچ کی شکست کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم اورامام الحق کو گالیاں دی ہیں۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ یہ گالیاں ان کی اننگز کے دوران بھی پڑی ہیں۔دونوں نے ہاف سنچریز کی تھیں۔میچ کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے بھی جوابی رویہ سخت اختیار کیا۔ راشد خان اور محمد نبی نے بابر اعظم سے معافی مانگی جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری کو فرید احمد کے رویے کی شکایت لگائی۔افغانستان کے کوچز نے بھی بابر اعظم سے معافی مانگی جبکہ شاداب خان کو آوٹ کرنے پر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کو کہا کہ ان سے ہاتھ بھی نہیں ملانا انکو شدید غصہ تھا جس پر ٹیم مینجمنٹ نے راضی کیا. ہے۔
کرک اگین کا ماننا ہے کہ میچ ریفری کو اس پر ایکشن لینا چاہئے۔یہ آئی سی سی رولز کے خلاف ہے۔میڈیا پر پہلے جزوی رپورٹ ہونے اور اب کلی رپورٹنگ کے بعد آج ایکشن ممکن ہے۔
افغان وکٹ کیپر نے گلوز دے مارے،مکی آرتھر کا سانس بند ہوگیا،ہزیمت سے بچنے کی خوشی
کرک اگین نے کھلاڑیوں کے رویہ،گالیوں اورع جوابی رد عمل کی نیوز دی تھی،اس کا لنک پیش خدمت ہے۔
جاسوسی ناول تھا،رمیز راجہ،نسیم شاہ کو گالیاں پڑنے پر بابر اعظم شدید برہم،انگلی اٹھادی
پاکستان اورافغانستان کا تیسرا میچ جاری ہے۔پاکستان نے 3 وکٹ پر 162 اسکور بنالئے تھے لیکن34 اوورز کا کھیل ہوگیا تھا۔بابر اعظم 60 رنزبناکر گئے۔