| | | |

افغان وکٹ کیپر نے گلوز دے مارے،مکی آرتھر کا سانس بند ہوگیا،ہزیمت سے بچنے کی خوشی

ہمنٹوٹا،کرک اگین رپورٹ

افغان وکٹ کیپر نے گلوز دے مارے،مکی آرتھر کا سانس بند ہوگیا،ہزیمت سے بچنے کی خوشی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ ایک ناقابل یقین بات تھی،پاکستان کو ہرانبے کیلئے افغانستان ٹیم نے ہر حربہ استعمال کیا،آخری اوورز میں زبان کا استعمال بھی چل رہا تھا۔ساتھ میں خفیہ ہاتھا پائی بھی،ایسی جو نظر نہیں آتی لیکن اس سب میں ایک مسئلہ تھا۔افغانستان پاکستان کے خلاف وننگ نوٹ نہیں لکھ پایا۔اس کی وجہ کیا ہے۔

ٹی 20 میچز میں کلوز میچز میں بھی آخر اسے شکست ہوئی۔ورلڈکپ 2019 میں بھی اس نے جیتا ہوا میچ ہارا۔پھر اب ایک بار پھر ون ڈے میچ کچھ یوں ہی ہارگئے۔مانکڈ رن آئوٹ قانونی ہوگیا ہےلیکن ہمیشہ کی طرح ایک بحث چھوڑ جاتاہے کہ اسپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے۔یہی حرکت اگر نہ ہوتی تو شاید نسیم شاہ سامنے نہ ہوتے اور افغانستان ان کے غصہ سے بچ جاتا۔

جیت کے بعد نسیم شاہ کا دوڑنا،اپنا کرکٹ سامان پھینکنا سب کچھ پرانی یادیں تازہ کرگیا۔ڈریسنگ روم میں پاکستانی ٹیم کو آج ہی جوائن کرنے والے مکی آرتھر کا استقبال پاکستان نے مخصوص انداز میںا ن کی سانسیں اوپر نیچے کردیں،آخر میں انہوں نے سکون بھرا سانس لیا،امام الحق بھی سنچری مکمل نہ کئے جانے کا غصہ فتح کے بعد نکال رہے تھے۔ادگر افغان کھلاڑیوں نے شکست پر غصہ کا اظہارکیا۔وکٹ کیپر نے گلوز دے مارے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی فینز یہ لکھتے رہے کہ رونے دو افغانیوں کو۔یہ تو روتے رہتے ہیں۔اپنی جیت کا جشن منائو۔پاکستانی کھلاڑی جیت کا جشن نہیں منارہے تھے۔ہزیمت سے بچنے کی خوشی تھ،اس لئے کہ ہزیمت بڑی ہوتی۔

مینکڈ رن آئوٹ کے باوجودافغانستان کی تمام کوششیں ناکام،نسیم شاہ نے پھر فتح چھین لی

کرک اگین نے گزشتہ روز لکھا تھا کہ ہربار بائولرز نہیں بچانا،بیٹرزکو ذمہ داری لینی ہوگی،ابھی بھی یہ ذمہ داری مکمل نہیں ہے۔بڑی ٹیموں کے خلاف یہ بڑی پرفارمنس میں شمار نہیں ہوگی۔

امام الحق تو رحمان اللہ گرباز سے بھی ڈرپوک بیٹر ثابت،بیچ مندھار میں چھوڑ کرواپس

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *