| | | |

امام الحق تو رحمان اللہ گرباز سے بھی ڈرپوک بیٹر ثابت،بیچ مندھار میں چھوڑ کرواپس

ہمبنٹوٹا،کرک اگین رپورٹ

امام الحق تو رحمان اللہ گرباز سے بھی ڈرپوک بیٹر ثابت،بیچ مندھار میں چھوڑ کرواپس۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ اپنے آپ کو جینئس سمجھنے اور جانے کیا کچھ کہلانے والے امام الحق افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز سے بھی کم صلاحیت بیٹر ثابت ہوگئے ہیں۔ایک ایسی پچ پر جہاں وہ سیٹ ہوچکے تھے،وہاں نازک ترین موقع پر 91 اسکور پر اپنی  وکٹ گنواکر انہوں نے ثابت کیا،وہ میچ ونر ہیں اور نہ ہی میچ فنشر۔ایک پرچی کا ان پر الزام لگتا ہے،جس کا وہ شکوہ کیا کرتے ہیں لیکن اسے جب بھی درست معنوں میں غلط ثابت کرنے کا وقت آیا،وہ نہ کرسکے۔

پاکستانی ٹرائیکا پیس اٹیک فوری بے اثر،افغانستان کے 300 رنز

افغانستان کے خلاف پاکستان 301 رنزکے تعاقب میں ایک موقع پر 3 وکٹ پر 208 پر تھا۔یکایک 6 وکٹ پر 311 ہوگیا۔3 وکٹیں 3 اسکور میں گریں۔ان میں نام نہاد بیٹر امام الحق تھے جو 105 بالز کھیل گئے ۔صرف 4 چوکے تھے۔کوئی چھکا نہ تھا۔

اس سے قبل کے میچ میں بھی اگر مام نے 61 رنزکی اننگ کھیلی تھی تو بھی ان کے 2 کیچز ڈراپ ہوگئے تھے۔اگر یہ پیمانہ ہے تو  پھر آگے اللہ ہی حافظ ہوگا۔

اس سے قبل رحمان اللہ گرباز نے اسی پوزیشنپر اپنے ملک کیلئے 151 بالز پر 151 اسکور کی شاندار اننگ کھیلی۔ٹیم 5 وکٹ پر 300 اسکور کرگئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *