کیپ ٹاؤن ۔کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم نے بانہیں کھول دیں،فینز کا تجسس
پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل اپنی بانہیں کھول دیں۔
سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی ایسی تصویر لگائی کہ شائقین اور کرکٹ فینز ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے اورمعنی خیز انداز میں پوسٹ کھولنے لگے۔ ایسی کیا بات ہو گئی، لیکن جب پڑھا تو بابر اعظم نے لکھا کہ نئے سال کا کھلے بازؤں کے ساتھ میں استقبال کرتا ہوں ۔2025 سب کے لیے خوشیوں کا سال ہو اور ہر ایک کے لیے اچھا ہو ۔میں سب کے لیے دعا گو۔
بابر اعظم جنوبی افریقہ میں موجود ہیں۔ ان دونوں اپنی فارم بحالی کوشش میں ہیں اور تا حال سنچری سے دور ہیں۔ دوسرا ٹیسٹ تین تاریخ سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو رہا ہے۔