ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئوٹ آف فارم بیٹر بابر اعظم ملتان کی بیٹنگ اور فلیٹ پچ پر ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں۔مسلسل 18 ویں اننگ میں کم سے کم اسکور پر ڈھیر،کوئی ففٹی نہیں۔
ایسی پچ کہ جس پر انگلینڈ کے 2 بیٹرز نے ایک ہی دن میں ڈبل اور ٹرپل سنچری مکمل کی۔وہاں بابر اعظم بری طرح فلاپ ہوگئے ہیں۔یوں پاکستان 267 رنز کے بڑے خسارے میں جانے کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہوا ہے۔پاکستان کی 4 وکٹیں صرف 41 پر پویلین میں آگئی ہین۔
ملتان ٹیسٹ ریکارڈ بک کا نیا عنوان بن گیا،18 سےزائد نئے ریکارڈز،تفصیلات ایک ساتھ
اوپنرز شفیق عبداللہ صفر،کپتان شان مسعود 11،بابر اعظم 5 اور صائم ایوب 25 رنزبناسکے۔گس اٹکنسن 2 آئوٹ کرچکے ہیں۔پاکستان اننگ کی شکست کی طرف جارہا ہے۔