| | | |

بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے،کپتانی کی پیشکش پر پی سی بی کوغیر متوقع جواب

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم وطن واپس پہنچ گئے،کپتانی کی پیشکش پر پی سی بی کوغیر متوقع جواب ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی کرکٹر بابر اعظم عمرے کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔وہ کچھ دیر قبل ہی لاہور پہنچے ہیں اور اب کاکول اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے کل جائیں گے۔

زمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ان سے ٹی 20 ورلڈکپ کپتانی کیلئے رابطہ کرچکا ہے۔بابر اعظم نے فوری جواب نہیں دیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان کی ملٹی کلر سلیکشن کمیٹی جس میں اب بیوروکریسی بھی آگئی ہے اور اس کا کوئی چیئرمین بھی نہیں ہے،ایسے حالات میں بابرا عظم کو کپتانی کی قبولیت میں شدید تحفظات ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ تمام فارمیٹ کی کپتانی واپس چاہتے ہیں اور یہی نہیں بلکہ اپنے مکمل اختیارات پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں چاہیں گے۔

ایک روز قبل پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا تھا کہ 7 رکنی سلیکٹرز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی ہوگی،اس کاکوئی چیئرمین نہ ہوگا۔کپتانی کا فیصلہ یہ کمیٹی کرے گی اور شاہین بھی کپتان رہ سکتے ہیں اور دوسرا بھی کوئی آسکتا ہے۔پی سی بی نے آج حسن چیمہ کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا لیا ۔ سابق صوبائی نگران وزیر بلال افضل جو کہ پنجاب گروپ آف کالجز کے سربراہ سہیل افضل صاحب کے صاحبزادے ہیں انکو بھی سلیکشن کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا۔بلال افضل کو ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر شامل کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو سیکرٹری سلیکشن کمیٹی بنایا گیاہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *