راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم جاگ گئے،سنچری،پاکستان سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز ختم ہونے سے پہلے ہی جیت لی ہے۔سیریز کے دوسرےون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اس نے 8 وکٹوں کی جیت نام کی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف وکٹوں پر اوورز میں پورا کیا۔اننگ کی خاص بات بابر اعظم کی اننگ تھی۔انہوں نے شاندار بیٹنگ کی۔
پاکستان نے288 رنز کے جواب میں اننگ شروع کی تو اسے10 اوورز سے بھی پہلے 77 رنزکا اوپننگ سٹینڈ ملا۔صائم ایوب 25 بالز پر 33 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔بابر اعظم آئے اور فخرزمان کے ساتھ سیٹ ہوکر بیٹنگ کی۔دونوں نے 100 رنزکی شراکت قائم کی۔پاکستان کی دوسری وکٹ 177 رنز پر گری۔فخرزمان 78 رنزبناکر آئوٹ ہوئے،انہوں نے 93 گیندیں کھیلیں۔8 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔فخرزمان کو 2 مواقع ملے۔ایک 20 اور دوسرا 36 پر کیچ ڈراپ ہوئے۔بابر اعظم نے سنبھل کر بیٹنگ کی اور پہلے ففٹی کی اور پھر سنچری کی جانب پیش قدمی کی۔ان کے ساتھ محمد رضوان کھیلنے آئے۔
بابر اعظم کی 805 روز بعد سنچری،پاکستان کیلئے نیا ریکارڈ بھی بنادیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بابر اعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں طویل عرصے کے بعد پہلی سنچری۔کیریئر کی.20 ویں سنچری ہے۔پاکستان کیلئے سعید انور کی 20 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طورپر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ ون ڈے سنچریز بنانے والے بیٹر بن گئے۔انہوں نے سری لنکا کے خلاف پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں سنچری سکور کی اور یہ کارنامہ 14 نومبر 2025 کو سر انجام دیا۔بابر اعظم نے بین الاقوامی سنچری 30 اگست 2023 کو ایشیا کپ 2023 میں نیپال کے خلاف 151 رنز کے ساتھ ملتان میں کی تھی۔یوں انہوں نے 805 دن کے بعد ون ڈے سنچری کی۔یوں کسی بھی فارمیٹ میں 805 روز بعد ان کی سنچری ہے۔
پاکستان نے ہدف 48.2 اوورز میں 2 وکٹ پر پورا کیا۔محمد رضوان 51 اور بابر اعظم 102 پر ناٹ آئوٹ رہے۔دونوں میں 112 رنزکی ناقابل شکست شراکت رہی۔
دشمنتھا چمیرا نے 2 وکٹیں لیں۔
بابر اعظم کی 805 روز بعد سنچری،پاکستان کیلئے نیا ریکارڈ بھی بنادیا
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔کپتان شاہین آفریدی بخار کے سبب نہ کھیلے۔ان کی جگہ سلمان علی آغا نے کپتان کی جب کہ وسیم جونیئر نے جگہ لی۔فہیم اشرف کو آرام دے کر ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔
سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹ پر 288 رنزبنائے۔جنیت لیانج نے 54 رنزبنائے۔کامینڈو مینڈس نے44 رنز کئے۔سمارا وکراما نے42 رنز کئے۔ہاسا رنگا نے37 کئے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 10 اوورز میں 41 رنز اور حارث رئوف نے 10 اوورز میں 66 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔محمد وسیم نے ایک آئوٹ کیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے 3 میچزکی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
