کراچی،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کا بڑا فیصلہ،ٹیم چھوڑدی،کپتانی بھی شایدنہ کریں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل فرنچائز کے کپتان بابر اعظم کا بڑا فیصلہ،ٹیم چھوڑنے جارہے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہکراچی کنگز نے بھی آگے بڑھنے کا اعلان کردیا ہے۔یوں پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم کراچی کی جانب سے کھیلتے دکھائیں نہیں دیں گے۔
بابر اعظم گزشتہ سیزن میں مکمل ناکام رہے تھے،ایک جانب جہاں ان کا بیٹ زیادہ پراثر نہ رہا،وہاں ان کی کپتانی میں ٹیم مسلسل 9 میچز ہارگئی تھی جو کہ پی ایس ایل کا اپنی جگہ ریکارڈ ہے۔
بابر اعظم نی یہ فیصلہ کچھ یوں کیا ہے کہ ٹیم چھوڑنے اور نئی منزل کی جانب جانے سے ان پر چھائے یہ پریشانی کے بادل چھٹ جائیں گے،بابر اعظم ان دنوں انٹرنیشنل سطح پر بھی ناکام جارہے ہیں۔
ایشیا کپ میں ناکامی رہی۔انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ایک اننگ کے سوا سب ملی جلی تھیں۔نیوزی لینڈ کے 3 ملکی کپ میں بھی فلاپ تھے۔ورلڈ ٹی 20 میں بھی یہی حال ہے۔
مارک ووڈ کا نیاسرپرائز ،رکی پونٹنگ آسٹریلیا کا نیا کپتان لے آئے
سوال یہ ہے کہ وہ کس ٹیم میں جائیں گے۔لاہور کی کپتانی شاہین آفریدی کے پاس ہے۔ملتان کی قیادت رضوان کررہے ہیں۔اسلام آباد کے شاداب خان کپتان ہیں۔اب پشاور وہاب ریاض اور کوئٹہ سرفراز احمد کو بدل سکتے ہیں،ممکن ہے کہ بابر اعظم کپتان کے روپ میں وہاں ہوں لیکن یہ بھی ممکن ہےکہ وہ کپتانی نہ کریں۔ایک عام پلیئر کے طور پرپی ایس ایل کھیلیں۔