| | | | | | | | | |

مارک ووڈ کا نیاسرپرائز ،رکی پونٹنگ آسٹریلیا کا نیا کپتان لے آئے

 

ایڈیلیڈ ،کرک اگین رپورٹ

 

آسٹریلیا کرکٹ کی میزبانی کررہا ہے اور وہ بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی۔اب جب کہ وہ ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ ٹائٹل کے دفاع میں ناکام ہوا ہے۔ایسے میں وہاں کہرام ہے۔سابق کرکٹرز کی توپوں کا رخ بورڈ کی جانب ہے۔منیجمنٹ پر اٹیک ہے۔کرکٹ آسٹریلیا پہلے ہی یہ اعلان کرچکا ہے کہ ایرون فنچ کی جگہ ڈیوڈ وارنر کو کپتان بنانے کے لئے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی ،فنچ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں،اب ٹی 20 میں بھی ان کا مستقبل تاریک ہے۔رکی پونٹنگ نے گلین میکسویل کو کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ڈیوڈ وارنر کی مخالفت کی ہے۔

ادھر انگلینڈ کے مارک ووڈ نے نیا انکشاف کردیا ہے۔رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں وہ اب تک کے واحد گیند باز ہیں جو سب سے زیادہ سپیڈ سے گیند کروانے کا ریکارڈ قائم کرچکے ییں۔انہوں نے 96 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بال کی ہے۔ویسے بھی وہ پورے ایونٹ میں 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اوسطاً بال کررہے ہیں۔

اپنی نئی بک دی ووڈ لائف میں وہ لکھتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری پیسر مائیکل ہولڈنگ کا اس سب میں ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہولڈنگ نے میرے رنراپ پر کام کیا،بے چینی،تیزی اور جلد بازی کو ختم کیا۔

ووڈ نے مزید انکشاف کیا ہے کہ میں ابھی اس سے بھی تیز بال کروں گا ۔یوں انہوں نے بھارت کو خبردار کیا ہے اور ساتھ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کو بھی۔جو بھی فائنل میں آیا ،اسے ڈرایا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *