| | | |

کراچی کنگز کو 5ویں میچ میں پہلی فتح کی تلاش،کچھ نیا ہوسکتا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

پاکستان سپر لیگ 7 میں آج بھی اہم میچ کھیلا جارہا ہے۔کراچی کنگز آج کے میچ کے ساتھ اپنا آدھا سفر مکمل کرلے گی،بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم تاحال فتح سے محروم ہے،اپنے 5 ویں میچ میں اسے اسلام آباد یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔

محمد رضوان کی انکساری کی نئی مثال،وہاب ریاض بھی سارا ملبہ اٹھاگئے

کنگز ٹیم مسلسل ناکامیوں کے  بعد دبائو کا شکار ہے۔ٹیم سلیشن اور درست فیصلے اس کے لئے ایشو بن رہے ہیں۔ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم جتنی بڑی ہے،میدان میں اتنی ہی چھوٹی ثابت ہورہی ہے۔گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف اس نے جیتا ہوا میچ جیسے ہارا،اس کے بعد اس پر اعتماد کرنا بھی مشکل ہے۔

دونوں ٹیموں کے گزشتہ 5 میچزکا جائزہ لیا جائے تو ان میں  یونائیٹڈ کو 3-2 سے سبقت حاصل ہے۔گزشتہ سال کی2 فتوحات بھی ساتھ شامل ہیں۔اوور آل ریکارڈ بھی کراچی کنگز کے خلاف ہے۔10 مقابلوں میں سے کنگز کو صرف 6 میں کامیابی نصیب ہوئی ہے،10 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

حالیہ پوزیشن کچھ یوں ہے کہ پوائنٹس ٹیببل پر کراچی کنگز 4 ناکامیوں کے بعد ابھی تک پوائنٹس کا کھاتہ نہیں کھول سکی۔نتیجہ میں آخری نمبر ہے۔یونائیٹڈ کا 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھا نمبر ہے۔زلمی کے بھی 4 پوائنٹس ہیں لیکن اس کا رن ریٹ خراب ہے۔

کراچی کنگز آج بھی ٹاس جیت سکتی ہے اور پہلے فیلڈنگ کی جانب جائے گی،بعد کی بیٹنگ میں اس بار کچھ نیا کرنے کی کوشش کرسکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *