| | | | | | | |

روہت شرما نے ریتائرمنٹ پلان دے دیا،چیمپئنز ٹرافی گول،مزید اہم دعوے

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

روہت شرما نے ریتائرمنٹ پلان دے دیا،چیمپئنز ٹرافی گول،مزید اہم دعوے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ uبھارتی کپتان روہت شرما  نے اپنا ریٹائرمنٹ پلان دے دیا ہے اور ایسا کچھ واضح کیا ہے کہ سب جان گئے ہیں کہ رائٹ ہینڈ بیٹر کتنے سال اور کھیلیں گے۔فی الحال انکی پوری توجہ ممبئی انڈینز کے ساتھ جاری انڈین پریمیئر لیگ کے سیزن پر ہے۔ ۔ روہت خالصتاً ایک بلے باز کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو بڑھارہے ہیں۔ روہت جو اس وقت 36 سال کے ہیں،  ان کے ارد گرد ممکنہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں بھی بادل ہیں۔جہاں تک  روہت شرما کا تعلق ہے،انہوں نے کلیئر کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ  ایسی چیز نہیں ہے جو اس وقت اس کے ذہن میں ہے،  بلکہ بھارت کے لیے بڑے ایونٹ جیتنے کی بھوک ابھی بھی موجود ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2024 اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2025 انکے بڑے ہدف ہیں۔میں نے واقعی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا ہے۔ لیکن، میں نہیں جانتا کہ زندگی آپ کو کہاں لے جائے گی۔ میں اس وقت بھی اچھا کھیل رہا ہوں، اس لیے میں سوچ رہا ہوں کہ میں کچھ اور سال جاری رکھوں گا اور پھر، مجھے نہیں معلوم۔ میں واقعی ورلڈ کپ جیتنا چاہتا ہوں اور 2025 میں ڈبلیو ٹی سی کا فائنل ہونا ہے۔میرے لیے 50 اوور کا ورلڈ کپ اصل ورلڈ کپ ہے۔ ہم اس ورلڈ کپ کو دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ یہ ہمارے ہوم کراؤڈ کے سامنے ہندوستان میں ہو رہا تھا۔ ہم نے اس فائنل تک بہت اچھا کھیلا۔ جب ہم سیمی فائنل جیت لیا، میں نے سوچا، اب ہم صرف ایک قدم دور ہیں۔ ہم سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں۔ہم آسٹریلیا سے ہارگئے۔

روہت شرما نے دوران میچ سٹمپ مائیک میں دنیش کارتک کو چھیڑدیا،انکشاف بھی کرڈالا

اہم بات یہ ہے کہ ورلڈکپ کی بات کرکے انہوں نے اگلے 3 سال ورلڈکپ 2027 تک کھیلنے کا اشارہ دیا ہے۔اس سے بھی کہانی یہ ہے کہ روہت شرمانے اگلے سال پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ذکرتک کرنا مناسب نہیں جانا جو کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل ہونی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *