لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان نے ایک بار پھر انگلینڈ کو جیت کا موقع فراہم کردیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپنی کنڈیشنز،اپنی پچ اور اپنے فینز کے ساتھ پہلے کھیل کر بیٹنگ لائن پھر زیادہ کامیاب نہ ہوئی۔گزشتہ میچ سے بھی تو تھوڑے زیادہ اسکور کئے۔پاکستان نے 6 وکٹ پر 169 اسکوربنائے،مہمان ٹیم کو 170 اسکور کا ہدف ملا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میزبان ٹیم نے وکٹ پر اسکور بنائے۔ڈیبیو کرنے والے محمد حارث7 اور شان مسعود صفر پر گئے۔حیدر علی 18 کرسکے تو افتخار احمد نے 31 کےساتھ مزاحمت کی۔آصف علی 9 رنزبناسکے۔
ٹی 20 ریکارڈز،بابر اعظم نے آخری چانس پر ویرات کوہلی کودبوچ لیا،تیز ترین 3000 رنز میں ہم پلہ
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی،انہوں نے بالز پر رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔انہوں نے59 بالز پر 87 رنزکی اننگ کھیلی۔وہ اننگ کی آخری بال پر آئوٹ ہوئے۔3 چھکے اور 7 چوکے تھے۔سام کرن نے 26 رنز دے کر 2 وکٹ لئے۔
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا۔تیز ترین 3000 ٹی 20 اسکور بنائے گئے۔