راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم کی سنچری پلاننگ کا انکشاف،پارٹنرشپ پر بھارت پر بڑا طنز،بابر اور رضوان کی مشترکہ باتیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ بابر اعظم کی سنچری کیلئے پلاننگ بھی کی تھی۔بابر اعظم نے کہا ہے کہ جب ہوتا ہے،اللہ کے حکم سے ہوا کرتاہے۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے انترنیشنل کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت،سیریز وکتری کے ساتھ بابر اعظم کی سنچری نے بریکنگ نیوز بنادیں۔
بابر اعظم نے 30 اگست 2023 سے 14 نومبر 2025 تک کوئی سنچری نہ کی تھی۔یوں 805 دن بعد سنچری کرکے خوش تھے۔محمد رضوان کے ساتھ مشترکہ بات چیت میں رضوان نے انکشاف کیا کہ بابر اعظم کی سنچری بھی پلاننگ تھی لیکن پاکستان کی جیت 49 اوورس تک کرنے کا بھی پلان مقدم تھا۔اللہ کا شکر ہے کہ کامیاب ہوگئے۔
بابر اعظم جاگ گئے،سنچری،پاکستان سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت گیا
بابر اعظم نے کہا ہے کہ جب اللہ کا حکم ہوا کرتا ہے تو سب ہوجاتا ہے۔میری پلاننگ میں ذاتی سنچری نہیں بلکہ ٹیم کی جیت فوقیت تھی۔فینز کا شکریہ،پاکستان اور ان کیلئے یہ سب ہوا۔
رضوان نے کہا ہے کہ مجھے نہیں علم کہ ہماری کتنے رنزکی شراکت ہوئی لیکن اصل شراکت تو وہ ایک ہی تھی،اس پر وہ کھلکھلارہے تھے۔یہ اشارہ بھارت کے خلاف 152 رنز کی شراکت،ٹی 20 ورلڈکپ میں 10 وکٹ کی جیت کی جانب تھا۔
بابر اعظم کی 805 روز بعد سنچری،پاکستان کیلئے نیا ریکارڈ بھی بنادیا
