لاہور،کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم کی ناراضگی واضح،عامر کو نظر انداز کردیا،وکٹ کسی کی بھی ہوسکتی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے محمد عامر کا نام لینا گوارا نہیں،نام لئے بغیر ایسا جواب دیا کہ جیسے ان کی بائولنگ کا کوئی کمال نہ ہو۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 64 رنزکی شکست کے بعد وہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ایک سوال ان سے ہوا کہ محمد عامر نئی گیند سے کیسی بال کررہے تھے اور شروع میں زلمی کی بیٹنگ لائن ہل گئی۔بابر اعظم نے جواب دیا کہ جب آپ اچھا نہیں کھیلیں گے تو آئوٹ ہی ہونگے اور کوئی نہ کوئی آئوٹ تو کرے گا۔یوں بابر اعظم نے محمد عامر کو یکسر نظر انداز کردیا تھا۔اس سے قبل میچ میں عامر نے جب بابر کو آئوٹ کیا تو انہوں نے تھوڑا سخت جشن منایا ۔لگتا ہے کہ بابر اعظم اسے محسوس کرچکے تھے۔
ایک اور سوال کے جواب میں کہا ہے کہ دعائیں تو سب ہی ٹیموں کیلئے ہورہی ہونگی،اس لئے کارکردگی اور پلان بہتر کرنا ہوگا۔بابر نے فہیم اشرف کی تعریف ضرور کی لیکن عامر کی نہیں کی۔بابر نے مزید کہا ہے کہ فینز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں۔2 سال سے فارم بحالی کیلئے سب کچھ کررہا ہوں۔مجھے سکور کرنا چاہئے تھا،حارث گیم کی ڈیمانڈ نہیں سمجھ رہا،صائم ایوب کو ابھی وقت دیں۔بائولنگ اور بیٹنگ دونوں میں ہم شروع کے 6 اوورز پلانز پر نہیں چل رہے،ان کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔تب ہی بہتری ہوگی۔مایوسی نہیں ہے،اگلے میچز جیتیں گے۔ٹاس اہم نہیں ہے،پہلے کھیلیں یا بعد میں۔اصل گیم پلانز پر عمل کرنا اور اپنے پلان کو لاگو کرنا ہوتا ہے۔
بابر اعظم کی وکٹ پر عامر کا تضحیک آمیز جشن،ویوین رچرڈز ناخوش،ہاتھ سے کیسے روکا
زلمی کی ٹیم اپنی تاریخ کے پی ایس ایل تاریخ میں کم سکور 114 پر فارغ ہوئی ہے اور ٹیبل پر 6 میں سے 4 میچز ہار کر 5 ویں نمبر پر ہے۔