کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم کی ففٹی اور کام مکمل،پاکستان کو شکستوں کی ہیٹ ٹرک،نیوزی لینڈ نے وائٹ واش کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم میچ ونر تھے اور نہ ہیں۔اب یہ بات پختہ ہوتی جارہی ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کا شکار ہوگئی۔بلیک کیپس نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں گرین کیپس کو 43 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔تینوں منچز کی سٹوری ایک جیسی رہی۔پاکستان تینوں میچزکے ٹاس جیتا اور میچ ہارا ہے۔دورہ نیوزی لینڈ کا اختتامی نوٹ کچھ یوں بنا۔ میچزکی ٹی سیریز میں 1-4 اور ون ڈے سیریز میں 0-3 کی شکست۔
مائونٹ مانگوئی میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ایک روز قبل کی بارش سے خراب آئوٹ فیلڈ کے سبب میچ 105 منٹ کی تاخیر کا شکار ہوا۔یوں 42 اوورز فی اننگ تک اسے محدود کیا گیا۔پاکستان نے ٹاس جیتا،پہلے بائولنگ کی۔کیویز نے 6 سال بعد ٹم سیفرٹ کو بھی ون ڈے میچ کھلادیا۔نک کیلی کو 3 پر آئوٹ کرنے کے بعد بھی پاکستانی گیند باز غیر موثر رہے۔ریز ماریو نے 58،ہنری نکولس نے 31 اورڈیرل مچل نے 43 رنزبنائے۔کپتان مچل برسیول40 بالز پر 59 کرگئے البتہ 2019 کے بعد کوئی ون ڈے میچ کھیلنے والے ٹم سیفرٹ 29 بالز پر 26 کرگئے۔محمد عباس 11 کرگئے۔نیوزی لینڈ کی اننگ کی اہم بات سٹرائیک ریٹ تھا،پہلے 100 رنز 19.5 اوورز اور دوسرے 100 رنز15.2 اوورز میں مکمل کئے اور آخری 64رنز 41 بالز پر بنائے۔یوں 8 وکٹ پر 264 رنز 42 اوورز کا بہترین ٹوٹل تھا۔
پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 وکٹوں کیلئے 62 رنز دیئے۔8 اوورز کئے۔نسیم شاہ نے 9 اوورز میں 54 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔فہیم اشرف نے 31 اور سفیان مقیم نے 45 رنزکے عوض ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں پاکستانی اننگ کا آغازمایوس کن تھا،جب امام الحق ایک اوور کھیلنے اور کھاتہ کھولےبغیر صفر پر زخمی ہوئے،ایک تھرو ان کے جبڑے پر لگا،انہیں میدان سے باہر گاڑی پر لے جایا گیا،بعد میں کنکشن ٹیسٹ میں فیل ہوئے اور ان کی جگہ عثمان خان کو کھلایا گیا۔بابر اعظم جب آئے تو انہوں نے عبداللہ شفیق کے ساتھ 73 رنز تک پاکستان کا نقصان نہ ہونے دیا۔یہاں عبداللہ شفیق 56 بالز پر 53 کرکے ڈفی کو کیچ دے گئے۔97 کے اسکور پر عثمان خان 12 اور108 پر بابر اعظم کیریئر کی 37 ویں ہاف سنچری مکمل کرکے 50 رنزکے انفرادی سکور کے ساتھ کیچز دے گئے۔بابر نے58 گیندیں کھیلیں۔135 کے مجموعے پر سلمان علی آغا بھی 11 کرکے چلے گئے۔یوں پاکستان بھنور میں پھنس گیا۔
محمد رضوان 32 بالز پر 37 کرکے گئے۔فہیم اشرف 3 رنز کرسکے۔پاکستان کو آخری 36 بالز پر 69 رنز درکار تھے،اس کے بعد نسیم شاہ 17 اور محمد وسیم صفر کرسکے۔پاکستان کی 8 ویں وکٹ بھی گرگئی۔طیب طاہر کے 33 پر جانے کے بعد پاکستان کی ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔یوں نیوزی لینڈ نے 43 رنز سے جیت گیا ۔
بین سیئرز نے 9 اوورز میں 34 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔10 وکٹ کے ساتھ ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے۔