کراچی،کولکتہ :کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کی پرائیویٹ میسجنگ چیئرمین کے کہنے پر لیک کی،ہم سے غلطی ہوئی،میزبان شو۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم شدید دبائو میں آگئے ہیں۔عدم تحفظ کا احساس مزید غالب ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے کھلے عام ان کی پرائیویٹ گفگتو کا سکرین شاٹ لیک کیا جانا،ساتھ میں اسے ٹی وی کےلائیو شو میں چلوانا ان کو یہ احساس دے گیا ہے کہ ان کا ادارہ ہی ان کا محافظ نہ رہا۔
گزشتہ رات نجی چینل نے ان کا پی سی بی آفیشل کےساتھ وٹس ایپ چاٹ کا ایک سکرین شاٹ لیک کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اس کے میزبان وسیم بادامی نے سوشل میڈیا پر آکر معافی مانگ لی۔انکشاف کیا ہے کہ ہم نے پروگرام سے ایک گھنٹہ قبل اسے نہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن شو شروع ہونے سے 5 منٹ قبل ہمارے سامنے چیئرمین پی سی بی ذکا شرف کا ایک انٹریو کلپ سامنے آیاجس میں وہ کہہ رہے تھے کہ میرے پاس بابر اعظم کا میسج موجود ہے۔میں اسے دکھاسکتا ہوں،آپ دیکھ لیں،اسے ٹی وی پر چلادیں۔اس کے بعد کیا تھا ،ہم نے سوچا کہ 2 میں سے ایک ذمہ دارفریق جب خود بول رہا ہے تو پھر چلادیتے ہیں۔ہمیں یہ نہیں معلوم کہ بابر اعظم کو اس سے فرق پڑتا یا نہیں لیکن اب ہمیں احساس ہے کہ غلط ہوگیا ہے۔
وسیم بادامی نے معافی مانگ لی ہے اور دل آزاری پر کہا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ اور چینل بھی معافی مانگتا ہے۔
معاملہ کیا تھا،اس کے لئے لنک پر کلک کرکے تفصیلات دیکھیں۔
بابر اعظم کی پرائیویٹ میسجنگ لیک،اظہر علی برہم،باسط علی کا ذکا اشرف کو سچا ماننے سے انکار