کراچی،کرک اگین رپورٹ
سوئنگ کے سلطان کے رمیز راجہ کے مخالف اور بابرا عظم کے حق میں پےدرپے یارکرز،ساتھ میں غیرملکی کوچز کے پاکستان مں زیادہ دلچسپی نہ لینے اور بہت سے دیگر امور پربات کردی۔تازہ ترین کلام میں بھی بھارت کے حق اور پاکستان کی مخالفت میں بھی کہنے کو بہت کچھ کہہ گئے۔
سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ایک خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق وسیم اکرم کہتے ہیں کہ بابر اعظم کی حوصلہ افزائی کریں،ہمارے پاس عمران خان،جاوید میاں داد یا ان جیسے لوگ نہیں بیٹھے کہ آکر سنبھال لیں گے۔ابھی اسے کپتان بنے عرصہ ہی کتنا گزرا ہے۔اس کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے اس کی مدد کریں،ویسے بھی اس نے سیکھنا شروع کردیا ہے۔اگلے 4 سے5 سال میں بہتر سے بہتر ہوتاجائے گا۔سوئنگ کے سلطان نے کہا ہے کہ حالیہ سیریز میں بابر اعظم کے متعلق جو کہا گیا اور بولا گیا۔افسوسناک ہے۔
ہیڈکوچ پر نئی ہزیمت،بڑوں کا انکار،جوئے روٹ بھی اہم سوالات لیفٹ کرگئے
ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے نجم سیٹھی کی تعریف کردی۔کہتے ہیں کہ وہ اچھے ایڈمنسٹیٹر ہیں۔ان کے پاس پہلا تجربہ بھی ہے۔رمیز راجہ کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ویسے ہی چند روز کیلئے آئے تھے اورچلے گئے۔میرے خیال میں پی سی بی چلانے کیلئے اچھا کرکٹر یا صرف کرکٹر ہونا ہی ضروری نہیں ہے۔
وسیم اکرم نے غیر ملکی کوچ رکھنے کے جاری شور میں کہا ہے کہ پاکستان میں بدلتے حالات،حکومت کی غیر یقینی پوزیئشن دیکھ کر غیر ملکی کوچز آنے سے ڈرتے ہیں ۔ان کو علم ہوتا ہے کہ نیا سیٹ اپ ان کے کنٹریکٹ منسوخ کردے گا۔ویسے بھی غیر ملکی بحث سے نکل کر ملکی کرکٹ کوچزدیکھ لیں۔یہاں بھی اچھے اچھے کھلاڑی ہیں جو کوچز بن سکتے ہیں۔
کپتانی سازش کے ساتھ کردار کشی،بابر اعظم کا پہلا جواب آگیا
وسیم اکرم نے ایک بال تو عجب ہی کردی۔کہتے ہیں کہ یہ گلی محلہ کی کرکٹ کی بات نہیں ہے کہ تم نہیں آئوگے تو ہم بھی نہیں آئیں گے۔گزشتہ سال سے بھارتی بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کی پاکستان سے منتقلی،بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے بیان پر پاکستان کے یہی جوابی عمل کہ ہم بھی ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائیں گے۔اس پر وسیم اکرم کا یہ تبصرہ بھارت کے حق اور پاکستان کی مخالفت میں گیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پہلے بھی بھارتی ٹیم نہیں آرہی تو اسے اسی تناظر میں دیکھ کر ختم کریں ،جوابی بات میں یہ کہنا کہ ہم بھی نہیں جائیں گے۔بچوں والی باتیں ہیں۔
وسیم اکرمنے کہا ہے کہ بابر اعظم نےکراچیکنگز چھوڑی تو اس سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔میں اس کا احترام کرتا ہوں۔اسے سپورٹ کرتا ہوں۔