کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ۔بابر غیر ذمہ دارانہ،رضوان شاہانہ انداز میں آئوٹ،کیپ ٹائون میں پاکستان کو فالوآن ہوگیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو فالو آن ان ہو گیا۔ دوسری اننگز شروع ہونے کو ہے پاکستان کی نو وکٹیں 194 رنز پر گرگئیں۔ گویا پوری ٹیم باہر ۔صائم ایوب بیٹنگ کے لیے نہیں آسکے۔ جنوبی افریقہ کو 421 رنز کی بڑی سبقت ملی ہے ۔آج کھیل کا تیسرا دن ہے۔
بابرعظم احمقانہ انداز میں آؤٹ ۔ایک 18 سالہ پیسر نے انہیں پلان کر کے شکار کر دیا۔لیگ سائیڈ پر ایک ایسی بال کی۔ بابر اعظم نے چھیڑنے کی کوشش کی اور سیدھا وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ دے گئے۔ بس ان کے لیے یہی بہت تھا کہ انہوں نے مسلسل دوسری ہاف سنچری کر لی وہ 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے فوری بعد محمد رضوان 46 رن بنا کر شاہانہ انداز میں وکٹ دے گئے۔ یعنی ایک ایسی وکٹ جس پر اگر سنبھل کر کھیلا جائے تو کھلاڑی ڈبل سنچری کر رہے ہیں ۔وہاں پر محمد رضوان قدموں کا استعمال کرتے ہوئے اونچی شاٹ کھیلنے کے چکروں میں کلین بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے 46 رنز بنائے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا 19 رنز کر سکے۔ عامر جمال 15 رنز بنا گئے ۔ پاکستان کی وکٹوں کا سلسلہ جاری رہا۔ لنچ کے بعد بھی یہ سلسلہ مزید وسعت اختیار کر گیا۔
پاکستان کی پوری ٹیم 194رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔9 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔صائم ایوب نہ آسکے۔یوں جنوبی افریقہ کو 421 رنز کی برتری ہوئی اس نے پاکستان کو فالو آن کیا۔پاکستان کی دوسری اننگ شروع ہے۔جنوبی افریقا نے 615 رنزکئے تھے۔
ربادا نے 3،بابر کو آئوٹ کرنے والے کوینا مفاکا اور کیشو مہاراج نے 2،2 وکٹیں لیں۔