| | | | | | |

پی ایس ایل 9 میں آج بابر اور شاداب آمنے سامنے،راولپنڈی موسم اور میچ اپ ڈیٹ

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 میں آج بابر اور شاداب آمنے سامنے،راولپنڈی موسم اور میچ اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں آج 4 مارچ 2024 کو راولپنڈی میں میچ ہے۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہوگا۔دونوں کا 26 فروری کا میچ پشاور زلمی 8 رنز سے جیت چکی ہے۔دونوں کا ایونٹ میں 7 واں میچ ہے اور آپس میں دوسرا وآخری۔پی ایس ایل 9 پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور اسلام آباد کے 5 پوائنٹس سے کہیں بہتر ہے۔

زلمی نے اگر آج میدان مارلیا تو پھر اس کے پوائنٹس 9 ہوجائیں گے اور وہ لاہور قلندرز کی رینج سے باہر ہوگی۔اسلام آباد کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی اور اگر اسلام آباد نے میچ جیتا تو صورتحال دلچسپ ہوگی۔زلمی اور اسلام آباد کے 7،7 پوائنٹس ہونگے اور حتیٰ کہ کراچی کنگز کو بڑی امید ہوگی،ساتھ میں قلندرز بھی ضرب تقسیم میں لگ جائیں گے۔

راولپنڈی کا موسم آج بہتر رہنے کی پیش گوئی ہے۔2 روز قبل ہفتہ کے روز یہاں شیڈول دونوں میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔یوں راولپنڈی میں عملی طور پر پہلا میچ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *