کولمبو،لندن:کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم سری لنکا میں بادشاہ بنادیئے گئے،اوول ٹیسٹ کے ڈرامے،ایم سی سی کی وضاحت۔سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل ) 2023 کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلی بار یہ لیگ کھیل رہے ہیں،جس کی وجہ سے سری لنکا میں جشن کا سماں ہے اور دنیائے کرکٹ کی توجہ بھی خوب ہے۔سری لنکا میں بابر اعظم کو کنگ کرکٹ یا کرکٹ کنگ کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔پرومو سمیت تمام اہم چیزوں میں وہی نمایاں ہیں۔کشتی میں ایک بادشاہ کی طرح تلوار اٹھائے دکھائے گئے ہیں۔
بابر اعظم کا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا ہے،جس میں وہ کہتے ہیں کہ کولمبو سٹرائیکرز کا حصہ بننے پر پرجوش ہوں،امید ہے کہ ٹورنامنٹ بہتر ہوگا۔آپ ہمیں سپورٹ کریں۔
اوول ٹیسٹ،آسٹریلین اننگز زگ زیگ انداز میں تمام،بڑی برتری نہ ملی،سمتھ رن آئوٹ ڈرامہ
ادھر ایشز 2023 کے 5 ویں ٹیسٹ میں اوول اس وقت توجہ کا مرکزبنا ہے،۔سٹیون سمتھ کے رن آئوٹ فیصلہ پر سوالات ہیں۔ایم سی سی نے بتایا ہے کہ قانون کے مطابق کسی ایک بیل کا اڑنا یا کسی ایک سٹمپ کا اپنی جگہ سے باہر ہونا ضروری ہے۔سمتھ کیس میں ایسا نہیں ہوا۔جب بیل گری تو سمتھ کا بیٹ کریز میں آچکا تھا۔بین سٹوکس کا آخری لیا گیا کیچ بھی توجہ کا مرکز بنا۔سٹورٹ براڈ کی جانب سے بیل کا گرایا جانا بھی دیکھا گیا۔لبوشین کا 82 بالز پر 9 بنانا اورساتھ میں ایک بحث بھی دیکھی گئی۔انگلینڈ آسٹریلیا کو 295 رنزپر آئوٹ کرنے اور 12 رنزکے خسارے میں جانے کے بعد اپنی دوسری اننگ آج شروع کرے گا۔