| | | | |

اوول ٹیسٹ،آسٹریلین اننگز زگ زیگ انداز میں تمام،بڑی برتری نہ ملی،سمتھ رن آئوٹ ڈرامہ

لندن،کرک اگین رپورٹ

اوول ٹیسٹ،آسٹریلین اننگز زگ زیگ انداز میں تمام،بڑی برتری نہ ملی،سمتھ رن آئوٹ ڈرامہ۔ایشز 2023 کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو بڑی لیڈ سے روک دیا۔اوول میں جاری ایشز 2023 کے 5 ویں،فیصلہ کن اورآخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے ختم ہونے سے تھوڑی دیر قبل مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 295 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں اسے انگلینڈ کے پہلی اننگ 283 پر 12 رنز کی معمولی سبقت ملی۔ایک موقع پرآسٹریلیا 1 وکٹ پر 91 اور 2 وکٹ پر 115 اسکور کرچکا تھا لیکن اگلے 70 رنزمیں اس کی 5 وکٹیں گریں تو اسکور بورڈ پر 7 وکٹ 185 پر گرچکی تھیں۔عثمان خواجہ 47 اور ڈیوڈ وارنر 24 کے ساتھ لبوشین نے 9 رنزبنائے،لبوشین نے 9 رنزکیلئے 82 بالیں کھیل ڈالیں۔ٹریوس ہیڈ 4 اور مچل مارش 16 کرسکے۔ایلکس کیری 10 اور مچل سٹارک 7 رنزبناسکے۔پیٹ کمنز نے 36 کی اننگ کے ساتھ سٹیون سمتھ کا ساتھ دیا جو اسکور کو 239 تک لے گئے۔71 رنزپر آئوٹ ہونے سے قبل سٹیون سمتھ کے ساتھ ڈرامہ ہوا۔

ورلڈکپ 2023 کے 5 میچزشیڈول میں تبدیلی،پاکستان زیادہ متاثر،مزید سنسنی خیز تفصیلات

رن آئوٹ کی اپیل ہوئی،انگلش فیلڈرز خوش ہوئے۔تھرڈ امپائرکے ابتدائی جائزے پر بھی رن آئوٹ محسوس ہوا۔سٹیون سمتھ مایوسی کے عالم میں پویلین چلنا شروع ہوئے،انگلش فیلڈرز نے مزید جشن سٹارٹ کردیا لیکن تھرڈامپائر کا فیصلہ نہیں ہوا تھا،کلوز کیمرے سے سٹیون سمتھ بچے اور کریز پر واپس آئے۔ٹاڈ مرفی نے 34 رنزبنائے۔یوں آسٹریلیا کو خسارے سےبچالیا۔کینگروز103 اوورز اور ایک بال پر 295 رنزبناکر گئے۔خواجہ نے 47 رنزکیلئے 157 بالیں کھیلیں۔انگلینڈ کی جانب سے کرس واکس کامیاب ترین بائولر بنے،انہوں نے 61 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔سٹورٹ براڈ،مارک ووڈ اور جوئے روٹ نے 2،2 وکٹیں لیں۔

امپائرز نے کینگروز کی اننگ کے خاتمہ کے ساتھ ہی کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *