| | | | | |

سری لنکا نے حیران کن طورپر کینگروز کو جکڑلیا،گالےٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں

گالے،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

سری لنکا نے حیران کن طورپر کینگروز کو جکڑلیا،گالےٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں۔کینگروز کو جکڑنے کا سری لنکن منصوبہ کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے۔اس طرح اگر یہ پورا کامیاب ہوا تو آسٹریلیا کے لئے سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب بکھر جائے گا۔کھیل کے تیسرے روز اسے 64 رنز کے خسارے کاسامنا ہے۔ابھی بھی راہ میں 4 وکٹیں باقی ہیں۔

ہوٹل میں عید،گرائونڈ میں پریکٹس،قومی کھلاڑیوں کے گرد فوج کی دیوار

اتوار کوگالے میں میزبان ٹیم نے سری لنکا کو آگے لگائے رکھا،آسٹریلیا کے خلاف ایسا بھی پہلی بار ہوا ہے کہ نمبر 2 سے نمبر6 تک کے بیڑز نے 50 یا اس سے زائد اسکور کئے۔تجربہ کار بیٹر دینش چندی مل نے کیریئر کی13 ویں اور آسٹریلیا کے خلاف دوسری سنچری بنائی۔کامینڈو مینڈس نے کیریئر کی ڈیبیو ہاف سنچری بناکر آسٹریلین کے ہاتھ پائوں پھلادیئے۔سری لنکا نے اپنی پہلی اننگ میں 6 وکٹ پر 431 اسکور کرلئے ہیں۔اسے آسٹریلیا کے 364 رنزپر67 رنزکی برتری ہے۔2 روز کا کھیل باقی ہے۔

دینش چندی مل 118 رنزپر کھیل رہے ہیں۔کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے 86،کوشال مینڈس 85،اینجلیو میتھیوز52 اور کامینڈو مینڈس 61 رنزبناکر گئے۔مچل سٹارک،نیتھن لائن اور مائیکل سویپسن نے 2،2 کھلاڑی آئوٹ کئے ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا نے جیتا تھا،2 ہی میچزہیں۔میزبان ٹیم یہ میچ جیت کر سیریز ڈرا کرسکتی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹاپ ٹیموں کی ریس میں رہ سکتی ہے،اگلے ہفتہ پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی سیریز میں گرین کیپس پر دبائو ڈال سکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *