| | | | | | | |

ٹیسٹ کے اگلے روز رضوان اور بابر مختلف ممالک میں ایکشن میں،عامرکی دھلائی،یارک شائر کو بڑاجرمانہ

کرک اگین رپورٹ

ٹیسٹ کے اگلے روز رضوان اور بابر مختلف ممالک میں ایکشن میں،عامرکی دھلائی،یارک شائر کو بڑاجرمانہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ یارک شائر کائونٹی کو نسل پرستانہ روش پر 4 لاکھ پائونڈز جرمانہ ہواہے۔ساتھ میں اس کے 48 پوائنٹس بھی کاٹے گئے ہیں جو کائونٹی چیمپئن شپ سے نکلیں گے۔یہ سب اس فلم کا ڈراپ سین ہے جو پاکستانی نژاد عظیم رفیق نے اب سے 3 برس قبل انکشاف کرکے عام کیا تھا۔

کرکٹ بریکنگ نیوز میں ہے ایفرو ٹی 10 میں پاکستانی پیسر محمد عامر کی دھلائی ہوئی ہے۔پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ اور  بھارت کے سابق کرکٹر یوسف پٹھان نے طبعیت صاف کی ہے۔محمد حفیظ نے ان کے پہلے اوور میں 17 اسکور بٹورے اور یوسف پٹھان نے ایک اوور میں 25 رنزکی دھلائی کی۔یوں ان کو 2 اوورز میں 42 رنز کی مار پڑی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ3،پاکستان کیسے فائنل کھیل سکتا

پاکستان نے کل ہی سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز ختم کی ہے۔میچ اگر 5 ویں روز میں جاتا تو آج 28 جولائی کو اس کا فیصلہ ہوتا۔میچ ختم ہونے کے اگلے روز پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان مختلف ممالک میں ایکشن میں آگئے ہیں۔محمد رضوان کینیڈا میں جاکر گلوبل ٹی 20  لیگ کا میچ کھیل رہے ہیں۔میچ اس وقت جاری ہے اور بابر اعظم کولمبو میں کولمبو سٹرائیکرز کے نیٹ پریکٹس سیشن میں شریک ہوگئے ہیں،جہاں ایل پی ایل کا آغاز اگلے کچھ گھنٹوں میں ہونے کو ہے۔

ادھر پی سی بی سابق چیئرمین رمیز راجہ اور سابق اوپنر عامر سہیل سری لنکا میں رک گئے ہیں۔دونوں لنکا پریمیئر لیگ کی کمنٹری ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *