میلبرن،اسلام آباد،لندن:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایسی مقدس گایئ بنادی گئی ہے کہ جیسے اس پر کوئی بات ہی نہیں کرسکتا۔بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ میچ پر انہوں نے کہا ہے کہ شکست بڑی بات نہیں ہے،شکست کیسے ہوئی۔یہ اہم ہے۔پاکستانی کپتان مسلسل غلطیاں کررہے ہیں۔ان کی کپتانی میں پاکستان کی یہ مسلسل تیسری شکست ہے اور غلط ہے۔
ہر بار آکر یہ کہدیتے ہیں کہ میں سیکھ رہا ہوں۔32 سال کی عمر میں بھیسیکھ رہے تو پھر کب سیکھو گے،انہوں نے بابر اعظم پر الزام لگایا ہے کہ وہ مسلسل غلطیاں کرکے بائولرز کا غلط استعمال کررہے ہیں۔اب سدھارنا ہوگا،یہ نہیں ہوسکتا کہ ہربار ایک تقریر کرکے آپ آگے بڑھیں۔
سابق پیسر شعیب اخترنے بھی دبے الفاظ میں یہی کہا ہے کہ بابر اعظم کے کچھ فیصلے غلط تھے،جیسے محمد نواز کو آخری اوور دینا اچھا فیصلہ نہیں تھا۔
سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کی یہ پرفارمنس بھارت کو ایونٹ جتواسکتی ہے۔پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتنا چاہئے تھا۔ایسی بات نہیں ہے کہ کوہلی نے کوئی انہونی کردی۔وہ واقعی اچھا پلیئرز ہے۔جتواسکتا ہے۔دنیا میں ہرقسم کے پلیئرز ہوتے ہیں۔