ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
بال رضوان کےسر،2 مرتبہ شکار،ایک بار تو بال بال بچے،ننھے فین کا اظہار ناپسندیدگی
پی ایس ایل 8 میچ میں محمد رضوان جہاں فارم میں ہیں،وہاں ان کے ساتھ پروٹیز بیٹر ریلی روسو کی فارم بھی چمک رہی ہے لیکن اس سارے اچھے کام میں محمد رضوان کی قسمت بھی اوپر نیچے ہورہی ہے۔آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان کے کپتان بری طرح زخمی ہونے سے بال بال بچے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم بیٹنگ کررہی ہے۔8 ویں اوور میں پہلے شاداب خان کا تھرو رضوان کے بازو پر لگا۔وکٹ کیپر بیٹر درد سے کراہ اٹھے۔بیٹ ہاتھ سے دورجاگرا،انہیں چلنے میں بڑی تکلیف ہوئی۔فزیو سے مدد لینی پڑی،انہیں طبی امداد ملی۔
پی ایس ایل 8،سپرسنڈے کا پہلا،ٹاس،کرک اگین پیش گوئی درست ثابت
اننگ کے 10 ویں اوور میں ریلی روسو کی ایک سیدھی شاٹ رضوان کو لگتے لگتے بچی۔اگر وہ ایک لمحہ کی تاخیرکرتے تو بال ان کی گردن یا چہرے پر لگتی۔تیز ترین شاٹ ان کو گرائونڈ سے باہر جانے پر مجبور کرتی۔رضوان نے نیچے ہوکر اس طرح جان بچائی کہ پھر وہ سنبھل نہ سکے،خود تو بے دردی سے وکٹ پر گرے ہی،ایک بار پھر ان کا بیٹ ہاتھ سے دور جاگرا۔یہ واقعہ اتنا سنگین ہوسکتا تھا کہ روسو کو اندازا تھا،یہی وجہ ہے کہ وہ وکٹ پر بیٹھے رضوان کے پاس آکر بیٹھے۔ان سے معذرت کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ایک فین جو کہ ملتان اسٹیڈیم میں موجود تھا،اس نے رضوان کی چوٹ کا ایسا برامنایا کہ دیکھنے والے بےا ختیار ہنس پڑے۔
پی ایس ایل 8 کے 7 ویں میچ میں دعوت ملنے پر سلطانز نے اسلام آباد کے خلاف 13 ویں اوور میں 3 وکٹ پر 97 اسکور کئے تھے۔روسو کرن کی بال پرڈوسن کے ہاتھوں 36 رنزبناکر کیچ ہوئے۔شان مسعود 3 کرسکے۔رضوان 50 پر آئوٹ ہوئے۔